سپر یم کورٹ کے پاس پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اوآرز بنانے کا اختیار نہیں ‘ چوہدری اعتزاز احسن

بلاول بھٹو جب بھی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا فیصلہ کر یںگے ہم اس کیلئے تیار ہیں‘ پانامہ لیکس میں شفاف تحقیقات سے نوازشر یف کا بچنا ناممکن نظر آتا ہے٬ پیپلزپارٹی کے سینیٹر کا انٹرویو

اتوار 6 نومبر 2016 18:30

سپر یم کورٹ کے پاس پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اوآرز بنانے کا اختیار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ کے پاس پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اوآرز بنانے کا اختیار نہیں ‘بلاول بھٹو جب بھی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا فیصلہ کر یںگے ہم اس کیلئے تیار ہیں ‘(ن) لیگ آج بھی پانامہ لیکس کی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ‘پیپلزپارٹی کے 4مطالبات اور پانامہ لیکس انکوائری بل حکومت منظور کرلے تو فائدے میں رہیگی ‘ پانامہ لیکس میں شفاف تحقیقات سے نوازشر یف کا بچنا ناممکن نظر آتا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ کی پانامہ لیکس میں چوری پکڑی جا چکی ہے اس لیے جب بھی شفاف تحقیقات ہوگی نوازشر یف اور انکے خاندان کا بچنا ناممکن ہوگا اس لیے وہ شفاف تحقیقات کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے اچھا ہوگا اوہ پیپلزپارٹی کے چار مطالبات کو تسلیم کر لیں ورنہ بلاول بھٹو لانگ مارچ سمیت جو بھی فیصلہ کر یں گے ہم اسکے لیے تیار ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ قانون سازی کر نا سپر یم کورٹ کا نہیں صرف پار لیمنٹ کا کام ہے اس لیے سپر یم کورٹ کے پاس پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اوآرز بنانے کا اختیار نہیں۔