Live Updates

چوتھی سروس رگبی لیگ کے اہم میچ میں اسلام آباد جنز نے پاکستان آرمی کو صفرکے مقابلے میں گیارہ اسکور سے شکست دے دی

پاکستان میں رگبی کا بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے٬ بین الاقوامی ٹیمیں مدعو کی جائیں تو وہ ہر طرح سے تعاون فراہم کریں گے ٬ْریا ض پیر زادہ لڑائی کی بات ہوئی توہمارے کپتان نواز شریف ٬ْ کھیل کی بات ہوئی تو کپتان عمران خان ہونگے ٬ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 6 نومبر 2016 21:31

چوتھی سروس رگبی لیگ کے اہم میچ میں اسلام آباد جنز نے پاکستان آرمی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2016ء) چوتھی سروس رگبی لیگ کے اہم میچ میں اسلام آباد جنز نے پاکستان آرمی کو صفرکے مقابلے میں گیارہ اسکور سے شکست دے دی۔ وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے چوتھی سروس رگبی لیگ کے ایک اہم میچ زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد جنز نے پاکستان آرمی کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں گیارہ اسکور سے شکست دے دی۔

دونوں روایتی حریفوں نے انتہائی تیز انداز میں کھیل کا آغاز کیا اور دونوں جانب سے بارہا ٹرائی اسکور کرنے کی کوشیش کی گئی تاہم پہلے ہالف کے اختتام سے کچھ لمحے قبل ہی اسلام آباد کے بلال خان نے پینلٹی کک لگا کر اسلام آباد کو تین پوائنٹس دلا دئیے۔

(جاری ہے)

دوسرے ہالف کا آغاز اسلام آباد کی جانب سے مزید جارحانہ انداز میں کیا گیا اور آرمی کی ٹیم پر بھرپور دباو کے ساتھ بار بار اٹیک کیا گیا۔

تاہم پاک آرمی نے بھی بھرپور دفاع جاری رکھا تاہم اسلام آباد کے اسٹار پلیئر ساحر اسلم نے طاقت اور تجربہ استعمال کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لئے ایک شاندار ٹرائی اسکور کی جس نے اسلام آباد کی فتح کو یقینی بنا دیا۔ اختتامی وسل سے پہلے اسلام آباد کی جانب سے بلال خان نے ایک اور پنلٹی کک لگا کر اسکور گیارہ تک پہنچا دیا اور فتح اسلام آباد کے نام ہوئی۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کہاکہ اتنے اچھے ایونٹ کے انعقاد پر وہ اسلام آباد رگبی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انھوں کا کہا کہ پاکستان میں رگبی کا بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے٬ اگر یہاں بین الاقوامی ٹیمیں مدعو کی جائیں تو وہ ہر طرح سے تعاون فراہم کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہمسائہ ملک کے وزیر آعظم پر جنگ کا جنون طاری ہے٬ لڑائی چھوڑیں اور اپنی پارلیمنٹ کو لائیں ہماری پارلیمنٹ سے میچ کھلیں اور کھیلوں کو فروغ دیں۔

انہوں نے بھارت کی پارلیمنٹ کو باضابطہ کرکٹ اور رگبی کا میچ کھیلنے کی دعوت دیاور کہا کہ یہاں آئیں اور ہم سے کھیلیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کھیل ریاض پیر زادہ نے کہا کہ سیاستدان روایتی سیاست چھوڑ کر کھیلوں کی طرف آئیں٬ہمسایہ ملک کے وزیر اعظم پر جنگ وجدل کا جنون ہے٬بات لڑائی کی ہوئی تو کپتان نواز شریف ہونگے٬بات کھیل کی ہوئی تو کپتان عمران خان ہونگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات