پاناما لیکس کے ثبوت اور تابوت سپریم کورٹ سے ہی نکلیں گے٬ شیخ رشید
کیس کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہوگا اور قانون کی جیت ہو گی٬ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
پیر 7 نومبر 2016 11:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں اور بہت پر امید ہوں کہ پاناما لیکس کے ثبوت اور تابوت عدالت عظمیٰ میں ہی نکلیں گے۔
(جاری ہے)
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ اس وقت 20 کروڑ عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں٬ سپریم کورٹ سے پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ثبوت اور تابوت سپریم کورٹ میں ہی نکلیں گے٬ کیس کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہوگا اور قانون کی جیت ہو گی٬ ہم شکرانے کے نوافل بھی سپریم کورٹ کی مسجد میں ہی ادا کریں گے۔ ہمارے ساتھ پوری قوم یوم تشکر منائے گی اور راولپنڈی سے مزار قائد تک ٹرین مارچ نکالیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.