لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو پاکستانی شہری شہید ٬ْ نو زخمی
جاں بحق ہونیوالوں میں پولیس کانسٹیبل امتیاز اور بزرگ شہری محمد سفیر شامل ٬ْپاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا بھارتی فورسز کی جانب سے پونچھ٬ بٹل٬ مدارپور اور درہ شیرخان میں بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ٬ْ تین مکان تباہ
پیر 7 نومبر 2016 14:02
(جاری ہے)
نکیال کے اسسٹنٹ کمشنر سردار ذیشان نثار نے بتایا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹر شیل کے نتیجے میں ایک 30 سالہ پولیس کانسٹیبل امتیاز موقع پر ہی شہید ہوگیا علاقہ مکینوں کے مطابق حالیہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق ہوئے شہریوں کے مطابق بھارتی فورسز مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں جاں بحق ہونے والوں میں پولیس کانسٹیبل امتیاز اور بزرگ شہری محمد سفیر شامل ہیں زخمیوں کی شناخت سید محمد٬ ملک بشیر اور 4 سالہ بچہ مہروز شامل ہیں۔
بھارتی فورسز کی جانب سے پونچھ٬ بٹل٬ مدارپور اور درہ شیرخان میں بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس میں 6 افراد زخمی ٬ْ 25 مکانات اور 3 گاڑیاں تباہ ہو گئیںعسکری ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے بھارتی فائرنگ اور شیلنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔نکیال سیکٹر کے ایک رہائشی حاجی آزاد نے نجی ٹی وی کو فون پر بتایا کہ بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ صبح سویرے شروع ہوا جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوچکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.