خبرلیک معاملہ پرتحقیقات کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی کانوٹیفیکیشن جاری

کمیٹی 30دنوں میں ذمہ داروں کا تعین کرے گی اوراپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 نومبر 2016 19:55

خبرلیک معاملہ پرتحقیقات کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی کانوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 نومبر2016ء):وفاقی وزارت داخلہ نے خبرلیک معاملے کی تحقیقات کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے سربراہ جسٹس(ر)عامررضاہونگے۔جبکہ کمیٹی میں آئی ایس آئی ،یم آئی اور آئی بی کا ایک ایک رکن شامل ہوگا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کمیٹی میں ڈائریکٹرایف آئی اے ڈاکٹرعثمان انور،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ طاہرشہبازاور محتسب اعلیٰ پنجاب نجم سعیدبھی رکن ہونگے۔ جبکہ وزارت داخلہ تحقیقاتی کمیٹی کی معاونت کرے گی۔کمیٹی خبرلیک ہونے سے متعلق تحقیقات کرے گی اور اس بات کا تعین کرے گی کہ خبرلیک ہونے کے پیچھے کیا مقاصد پوشیدہ تھے۔تشکیل کی گئی کمیٹی 30دنوں میں اپنی رپورٹ مکمل کرے گی اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔