آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے موثراقدامات اٹھائے جارہے ہیں٬گورنرخیبرپختونخوا
پیر 7 نومبر 2016 21:25
(جاری ہے)
خطبہ استقبالیہ میں پیش کئے گئے مطالبات کاحوالہ دیتے ہوئے گورنرنے کہاکہ اس سال کرم ایجنسی کیلئے 1 ارب 69 کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے تعلیم کیلئے 47کروڑ٬ شعبہ صحت کیلئے ساڑھے 8 کروڑ جبکہ مواصلات کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے 69 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔
انہوںنے 27ملین روپے کی لاگت سے تعمیرشدہ کرم ایجنسی ہائیڈل پاور سٹیشن کا افتتاح بھی کیاجس سے نہ صرف 150KW بجلی پیداہوگی بلکہ علاقے میں وسیع زرعی رقبہ بھی سیراب کیاجاسکے گا۔ گورنرنے 170 ملین روپے کی لاگت سے گورنرماڈل سکول پاراچنار اور گورنر ماڈل سکول صدہ کابھی افتتاح کیا۔ انہوںنے 63 ملین روپے کی لاگت سے پاراچنار تاکراہ خیلہ روڈ کی تعمیرکابھی افتتاح کیا جبکہ ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ کی تعمیراور صدہ میں علی زئی ڈگری کالج اور ایریگیشن سکیم کابھی افتتاح کیا۔انہوں نے واپڈا حکام کو صدہ گرڈاسٹیشن کو 66kv سے 132kvتک اپ گریڈکرنے کی ہدایت کی۔ گورنرنے کرم ایجنسی کے سکولوں اور ہسپتالوں میں اساتذہ اور ڈاکٹروں کی کمی کوپورا کرنے کیلئے بھی متعلقہ حکام ہدایات جاری کیں۔انہوںنے کرم ایجنسی میں 42 جزوی طور پر متاثرہ سکولوں کی بحالی کیلئے بھی 10 کروڑ 24 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ کرم ایجنسی کے تعلیمی اداروں میں سہولیات بہتر بنانے کیلئے 13 کروڑ 17 لاکھ روپے بھی دینے کی منظوری دی۔ گورنرنے کہاکہ کرم ایجنسی میں آبنوشی کے مسائل حل کرنے کیلئے بھی 3 مختلف منصوبوں کے تحت 10 کر وڑ 64 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں جس میں آبنوشی کی متاثرہ سکیموں کی بحالی بھی شامل ہے۔ دریں اثناء پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی اکرام اللہ خان نے گورنر کاٹیج پاراچنار میں گورنرکو کرم ایجنسی میں متاثرین کی واپسی٬بحالی و تعمیرنو کے اقدامات اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.