چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئین شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں٬ سیکرٹری عامر نواز
منگل 8 نومبر 2016 11:29
(جاری ہے)
چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئین شپ کے پری کوالیفائنگ راونڈ 14نومبر٬ کوالیفائنگ راونڈ 16سی17 نومبر جبکہ ایونٹ کا مین راونڈ 18سی21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
فائنل میچ 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس ای) نے رواں سال پاکستان کو 25,25 ہزار ڈالر کے چار انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی دی ہے جس میں چیف آف آرمی سٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ اور چیف آف نیول سٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ کامیابی سے انعقاد کیا گیا ہے اور اس میں نامور غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا اسی طرح تیسرے ایونٹ چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئین شپ 14سے 21 نومبر تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آحری ایونٹ31 دسمبر سی6 جنوری2017 تک کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس پی ایس اے نے پاکستان کو 25,25 ہزار ڈالر کے دو ایونٹس کی میزبانی دی تھی جبکہ ان ایونٹس کی کامیابی سے انعقاد کے بعد پی ایس اے نے رواں سال پاکستان کو چار بین الاقوامی سکواش ایونٹس کی میزبانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن 50 ہزار ڈالر ایونٹ کی میزبانی کیلئے کوشش کررہا ہے٬ امید ہے کہ 50 ہزار ڈالر پی ایس اے ایونٹ کی میزبانی آئندہ سال پاکستان کو مل جائے گی٬ ایک سوال کے جواب میں عامر نواز نے کہا کہ ان انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے انعقاد سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کافی سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور اس سے ملک میں سکواش کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.