ٹرسٹ ڈیڈکے مطابق مریم کمپنیوں کے اثاثے میرے ورثا میں بانٹیں گی،کمپنیوں کی بینیفشل اونر شپ ٹرسٹ ڈیڈ کے تحت میرے پاس ہے، ٹرسٹ ڈیڈ منگل کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش کروں گا

وزیراعظم محمد نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

منگل 8 نومبر 2016 23:26

ٹرسٹ ڈیڈکے مطابق مریم کمپنیوں کے اثاثے میرے ورثا میں بانٹیں گی،کمپنیوں ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ٹرسٹ ڈیڈکے مطابق مریم کمپنیوں کے اثاثے میرے ورثا میں بانٹیں گی،کمپنیوں کی بینیفشل اونر شپ ٹرسٹ ڈیڈ کے تحت میرے پاس ہے، ٹرسٹ ڈیڈ منگل کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش کروں گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ ڈیڈ کی اہمیت آئی سی آئی جے کی دستاویز سے زیادہ ہے،ٹر سٹ ڈیڈکے مطابق مریم کمپنیوں کے اثاثے میرے ورثا میں بانٹیں گی،کمپنیوں کی بینیفشل اونر شپ ٹرسٹ ڈیڈ کے تحت میرے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ منگل کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش کروں گا،ٹرسٹ ڈیڈ پر کئی سال پہلے دستخط ہوچکے ہیں۔