کویت سٹی : پاکستانی سفارت خانے کا ملازم فراڈ کے الزام میں گرفتار

بدھ 9 نومبر 2016 08:51

کویت سٹی : پاکستانی سفارت خانے کا ملازم فراڈ کے الزام میں گرفتار

کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار09نومبر 2016 ) : کویتی خفیہ پولیس نے فراڈ کے الزام میں پاکستانی سفارت خانے کے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) کے شعبے میں کام کرنے والے ملازم کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ملزم نے 2010میں8.2ملین روپے کا فراڈ کیا تھا۔اس کا ویزا بھی منسوخ ہو چکا تھا۔ ملزم کا گزشتہ روز حراست میں لیا گیا۔ واضع رہے کہ پاکستانی فیڈرل ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کویتی حکام سے رابطہ کیا تھا۔