کاشتکار15 دسمبر تک گندم کی بوائی کیلئے بیج60کلو فی ایکڑ رکھیں ،محکمہ زراعت

جمعرات 10 نومبر 2016 18:51

سرگودھا۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2016ء) کاشتکار15 دسمبر تک گندم کی بوائی کیلئے بیج کی شرح 60کلو گرام فی ایکڑ رکھیں تاکہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے، محکمہ زراعت (توسیع )کے ترجمان نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشت کا بہترین وقت 15نومبر تک ہوتا ہے، تاہم اگر بر وقت گندم کی بوائی ممکن نہ ہو سکے تو گندم کی فصل 15دسمبر تک کاشت کی جا سکتی ہے، انہوںنے بتا یا کہ 15نومبر تک کاشت کی صورت میں 50کلو گرام فی ایکڑ جبکہ 15دسمبر تک 60کلو گرام فی ایکڑ بیج استعمال کیاجائے، انہوںنے بتایا کہ گندم کی فصل کی مختلف بیماریوں سے بچائو کیلئے ضروری ہے کہ محکمہ زراعت کے عملہ سے مشورہ کر کے بوائی سے قبل گندم کے بیج کو زہر لگا کر کاشت کیا جائے تاکہ گندم کی فی ایکڑ بہتر پیدوار کا حصول ممکن ہو سکے۔