میں نے کوئی جرم کیا نہ مجرم ہوں،کوئی جرم کیا ہے تو ہمیں چوک پر کھڑا کر کے مار دیں، فیصل رضا عابدی
پاکستان میں جمہوری نظام نہیں چل سکتا ،دھرنا اورجمہوریت ٹھیک سے میں سمجھاؤں گا،کوئی سیاسی جماعت نہیں بناؤنگا بلکہ کوچنگ کرونگا، پریس کانفرنس
جمعرات 10 نومبر 2016 23:17
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ میرے گھر پر چھاپہ ایسے مارا گیا جیسے حکیم محسود کے گھر مارا گیا ۔
میرے گھر پر چھاپہ مارنے والی سندھ حکومت ہے ، حکومت نے کبھی مشتاق مہرسے پوچھا شراب کے اڈے کیسے چل رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا نہ میں مجرم ہوں ،حق اور سچ بات کہتا رہوں گا،اگر کوئی جرم کیا ہے تو چوک پر کھڑا کر کے مار دیں۔انھوں نے کہا کہ 15سال گزر گئے لاشیں اٹھاتے ہوئے لیکن کبھی نوجوانوں کو اسلحہ اٹھانے کا درس نہیں دیا، انویسٹی گیشن کو جھیلنا ہمارا فرض ہے،،جو بھی ادارہ تفتیش کے لیے بلائے گا میں حاضر ہوں گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری نظام چل نہیں سکتاہے ، دھرنا اورجمہوریت ٹھیک سے میں سمجھاؤں گا۔انھوں نے کہا کہ اب ان کی ٹیم سامنے آئے گی،نوجوانوں کو محب وطن پاکستانی بنائوں گا تاہم کوئی سیاسی جماعت نہیں بناؤں گا بلکہ کوچنگ کرونگا۔انھوں نے کہا کہ دنیا تیسری عالمی جنگ کی جانب جا رہی ہے جس کا طبل کل بج گیا اور 2018 میں تیسری عالمی جنگ شروع ہو گی ،ہمارا مقصد عالمی سازشوں کے بے نقاب کرنا اور ناکام بنانا ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ سانحہ کوئٹہ ہمارے لئے المیہ ہے،ناظم آباد کے جنازوں میں کوئی سیاستدان نہیں گیا،سیاستدان بلٹ پروف گاڑیوں میں گھومتے ہیں انہیں کس سے خطرہ ہے۔۔انھوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ک امیر نے میری گرفتاری کی مذمت کی۔مولانا فضل الرحمان پر بھی کئی حملے ہو چکے ۔انھوں نے مزید کہا کہ زندگی میں بے شمارامتحان آتے ہیں پچھلا ہفتہ بھی امتحان تھاسات دن اس ملک سے محبت کا امتحان تھے۔تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے لئے آواز بلند کی ۔ اس موقع پر انھوں نے میڈیا کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.