سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے تحت مریم نوازبینی فیشل اونرنہیں ہے
اگرمریم نوازبینی فیشل اونرنہیں تومسلم لیگ(ن)نے یہ بات میڈیا کے سامنے پہلے کہی کیوں نہیں؟سینئرصحافی شاہ زیب خانزادہ کاٹویٹ
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 نومبر 2016 14:48
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11نومبر2016ء) :سینئرصحافی شاہ زیب خانزادہ نے مسلم لیگ(ن)کے وزراء کابھانڈاپھوڑدیا۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگرسپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے دستاویزات کے تحت وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازبینی فیشل اونرنہیں ہیں تومسلم لیگ(ن)نے یہ بات میڈیا کے سامنے پہلے کہی کیوں نہیں؟انہوں نے نجی ٹی وی میں اپنے پروگرام میں بھی پانامالیکس ایشوکو اٹھایا،جس میں انہوں نے کہا کہ پانامالیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے،پچھلے 7مہینوں سے اپوزیشن جماعتیں شریف خاندان پرتنقیدکرتی رہی ہیں۔
کہ وہ پانامالیکس میں سامنے آنے والی معلومات کا جواب نہیں دے رہی ہے۔جب جب تحریک انصاف کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے تو مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں طلال چوہدری،دانیال عزیزاور محمدزبیر کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی۔(جاری ہے)
جس میں بار بار کہا گیا کہ وزیراعظم کی بیٹی مریم نوازکی کوئی آف شورکمپنی نہیں ہے۔بلکہ مریم نوازبینی فیشل آنرہیں۔ابھی یہ واضح ہوکہ سپریم کورٹ میں یہ کہا گیاہے کہ وہ بینی فیشل آنرنہیں ہیں،مگرجودستاویزات آئے اور پاکستان میں ریلیزبھی ہوئے،ابھی بھی ویب سائٹ پرموجودہیں جس پرمریم نوازکیلئے بینی فیشل کا ٹرم لکھا ہوا ہے،اس کا ہی بارباردفاع کیاجاتارہا۔
یہی بینی فیشل لفظ کی وضاحت کی جاتی رہی کہ بھئی ہے لیکن اصل میں مقصدیہ ہے۔(ن)لیگی رہنماؤں کا کہناہے کہ مریم نوازبینی فیشل اونرہیں مگروہ نہیں ہیں کیونکہ انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا،نہ ہی ان کے کوئی شیئرزہیں۔نہ ہی کوئی ڈائریکٹرشپ ہے اور نہ کوئی فائدہ اٹھا رہی ہیں۔جبکہ مسلم لیگ(ن)کے رہنماء محمدزبیرنے اپنی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مریم نوازکے حوالے کہا کہ وہ بینی فیشل اونریاٹرسٹی ہیں تو برٹش لاء کے حساب سے یہ بینی فیشل اونرکی تشریح بھی کرلیں۔کیوں بینی فیشل اونرہیں مگرانہیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔۔۔ویڈیوبھی دیکھیںIf Marium Nawaz is nt beneficial owner as submitted in the court thn why PMLN ws nt saying the same in media before? pic.twitter.com/e50kKla9pt
— shahzeb khanzada (@shazbkhanzdaGEO) November 8, 2016
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.