محکمہ زرراعت کی کپا س کے کا شت کا رو ں کو آ لو د گی سے پا ک کپا س حاصل کرنے کیلئے ما ہریں کی سفارشا ت پر عمل کرنے کی ہد ایت

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:20

سلانوالی۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)محکمہ زرراعت نے کپا س کے کا شت کا رو ں کو آ لو د گی سے پا ک کپا س حاصل کرنے کیلئے ما ہریں کی درج ذیل سفارشا ت پر عمل کرنے کی ہد ایت کی ہے، زرعی ماہرین کے مطا بق کا شت کار چنائی ا س وقت کریں جب 50فیصد سے ز یا د ہ ٹینڈ ے کھل چکے ہو ں، چنا ئی پو د ے کے نچلے حصے سے شروع کریں اور ا و پر کو کرتے جا ئیں ،چنائی والی عورتیں سر پر ڈو پٹہ لے کر با لوں کو اچھی طرح ڈھانپ کر چنائی کریں ،چنائی کیلئے سوتی پلیاں استعما ل کریں، پھٹی کو گیلی اور سایہ د ار جگہوں پر نہ رکھیں بلکہ دھو پ میں خشک جگہوں پر سوتی کپڑا یا تر پال وغیر ہ بچھا کر رکھیں، چنی ہو ئی پھٹی کا و ز ن کرا نے سے پہلے آ لو د گی چن کر نکا ل لیں، پھٹی کو سوتی کپڑے کے بو روں میں بھر کر سلائی سوتی ڈور ی سے کریںاور پٹ سن یا پو لی پرا پلین کے بو ر ے ہر گز استعما ل نہ کریں۔