کا شتکارچنے کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے بر وقت کا شت کریں،زرعی ماہرین

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:20

سلانوالی۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)زرعی ماہرین نے چنے کے کا شت کارو ں کو سفارش کی ہے کہ وہ چنے کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے بر وقت کا شت کریں، چنے کی کا شت کیلئے موزوں و قت ستمبر کے آخیر سے نومبر کے وسط تک ہے جب کہ ز یا د ہ زرخیز اور ستمبر کا شتہ کما د میں چنے کاوقت کا شت 20اکتوبر تا 10نومبر ہے، چنے کے کا شت کا ر چنے کی کا شت ڈرل یا پو ر سے کریں، ہلکی میرااور ریتلی زمینوںمیں قطاروں کا فاصلہ ایک فٹ جب کہ بھا ر ی میرایا زیا دہ با ر ش والے علاقوںمیں فاصلہ ڈیڑھ فٹ رکھیں، شرح بیج 30کلوگرام فی ایکڑ رکھیں پودوں کا درمیانی فاصلہ 6تا 8انچ ستمبر کاشتہ کما د میں چنے کی مخلو ط کاشت کی صورت میں ساڑھے 6فٹ کے فاصلہ پر کما د میں بیڈ پر چنے کی دولائنیں جبکہ 2تا ا ڑھائی فٹ کے فاصلہ پر کا شتہ کماد میں چنے کی ایک لائن کا شت کریں، آبپاش علاقوںمیں ڈی اے پی ڈیڑھ بور ی یا یور یا آدھی بور ی + ٹی ایس پی ڈیڑھ بور ی یانائٹرو فاسٹ ایک بور ی + ٹی ایس پی ایک بور ی یا یوریا آدھی بوری + ایس ایس پی 4بو ری جبکہ بارانی علاقوںمیں ٹی اے پی ایک بور ی استعمال کریں، اچھی پید اوار کے حصول کیلئے دیسی چنے کی اقسام بٹل 98سی ایم، 98بلکسر، 2000و نہار 2000،تھل 2006،پنجاب 2008اور بھکر 2011جبکہ قابلی چنے کی اقسام نو ر 91سی ایم ،2008نو ر 2009اور نو ر 2013کا شت کریں۔