بگرام ایئر بیس پر حملہ، چار امریکی ہلاک

اتوار 13 نومبر 2016 10:20

ْ کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) افغانستان میں امریکا کی سب سے بڑی فوجی ایئر بیس پر طلبان کے حملے میں چار افراد ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق بگرام پر کیے گئے اس حملے میں ہلاک ہونے والے تمام امریکی تھے۔

(جاری ہے)

طالبان کے ترجمان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پروان صوبے میں کیے گئے اس حملے میں امریکی فوج کے 67 اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ جمعرات دس نومبر کو مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر حملے میں چھ افراد ہلاک اور 128 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :