چین ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے برعکس تجارتی یا کوئی اور جنگ لڑنے کا خواہاں نہیں ہے ، چینی سفیر
توقع ہے کہ امریکہ میں انتقال اقتدار کا عمل خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا باہمی تعلقا ت کو آگے بڑھانے کیلئے تعاون پر مبنی موثر پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے گا ، سی این این کو انٹرویو
اتوار 13 نومبر 2016 16:10
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) امریکہ میں متعین چینی سفیر کوئی ٹیان کو ئی نے گذشتہ روز کہا چین کو امید ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ موثر مبنی بر تعاون شراکت داری قائم کرے گا تا کہ چین امریکہ تعلقات کو مزید آگے بڑھایا جاسکے۔ ، کوئی نے سی این این کے چیف بین الاقوامی نامہ نگار کرسٹائن امان پور کو بتایا چین کو توقع ہے کہ واشنگٹن میں انتقال اقتدار خوش اسلوبی سے طے پائے گا ، چینی برآمدات پر زیادہ محصولات عائد کرنے اور چین کے ساتھ تجارتی جنگ لڑنے کے بارے میں اپنی انتخابی مہم میں اختتام کے دوران ٹرمپ کی طرف سے دی جانیوالی دھمکیوں پر تبصرہ کرنے کے جواب میںکوئی نے کہا کہ چین کبھی بھی کوئی جنگ نہیں چاہتا ہے ، خواہ وہ تجارتی جنگ ہو یا کوئی اور جنگ ،مزید برآں چین اور امریکہ ڈبلیو ٹی او ( عالمی تجارتی تنظیم ) کے رکن ہیں لہذا ہم دونوں کو ڈبلیو ٹی او کے قواعد کی پیروی کرنی چاہئے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.