عراقی فوج نے تاریخی شہر نمرود دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے واپس لے لیا
شہر کی عمارتوں پر عراقی پرچم دوبارہ لہرا دیا گیا ، دولت اسلامیہ کو جانی اور مالی نقصان پہنچانے کا بھی دعویٰ
اتوار 13 نومبر 2016 22:10
(جاری ہے)
عراقی افواج نے حال ہی میں موصل سے دولت اسلامیہ کا قبضہ چھڑانے کے لیے ایک زبردست فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔
عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نویں آرمرڈ ڈویڑن سے تعلق رکھنے والے دستوں نے نمرود کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے اور شہر کی عمارتوں پر عراقی پرچم دوبارہ لہرا دیا ہے۔ بیان میں دولت اسلامیہ کو جانی اور مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔درایں اثنا انسانی حقوق کے کارکنوں نے الزام لگایا ہے کہ کرد فوجیوں نے دولت اسلامیہ کے زیر قبضہ رہنے والے 20 دیہات اور قصبوں میں سنی عربوں کے گھروں کا گرا دیا ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ کچھ سنی عرب دیہات کو مکمل طور پر نست و نابود کر دیا گیا ہے۔ کردوں کی مقامی حکومت کے ایک نائب وزیر دیندار زیباری نے اس امر کی تردید کی ہے کہ اس بارے میں کوئی پالیسی بنائی گئی تھی یا کوئی ہدایات دی گئی تھی۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ کرد علاقے میں تقریباً بیس لاکھ سنی عرب سکون سے رہ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تباہ شدہ علاقے کے چند لوگ یا تو داعش کی حمایت کر رہے تھے یا اس کے رکن بن چکے تھے۔ انھوں نے کہا کہ گھروں کو پہنچنے والا نقصان یا تو فضائی بمباری کا نتیجہ ہے یا پھر اس بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے جو شدت پسند وہاں سے روانگی کے وقت وہاں نصب کر گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کی نادرا سینٹر سکھر میں آئے قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی‘ محسن نقوی
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا پنجاب پولیس میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،علی امین گنڈا پور
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.