وویمن ایمپاورمنٹ کیلئے نمایاں خدمت سرانجام دینے والی خواتین کو 8مارچ کو فاطمہ جناح ایوارڈ دیا جائیگا‘ حمیدہ وحید الدین

پیر 14 نومبر 2016 14:14

وویمن ایمپاورمنٹ کیلئے نمایاں خدمت سرانجام دینے والی خواتین کو 8مارچ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ وویمن ایمپاورمنٹ کے لئے نمایاں خدمت سرانجام دینے والی خواتین کو 8مارچ کو فاطمہ جناح ایوارڈ دیا جائے گا۔ وہ فاطمہ جناح کور کمیٹی کے دوسرے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری بشری امان کے علاوہ ڈائریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ علی طاہر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رابعہ یاسین، یواین وویمن کی حوریہ سیدہ اور عورت فائونڈیشن کی ممتاز مغل نے بھی شرکت کی ۔

صوبائی سیکرٹری نے اجلاس کوفاطمہ جناح ایوارڈ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایوارڈ کے لئے کٹیگریز کے تحت وویمن ایمپاور منٹ کے لئے نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کو فاطمہ جناح وویمن آف دی ایئر ایوارڈ ، فاطمہ جناح یوتھ ایوارڈ اور فاطمہ جناح ایکسیلینس ایوارڈ شامل ہیں۔