بھارت کی طرف سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پرکی جانے والی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، لائن آف کنٹرول کے پار سے سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزی کے نتیجے میں ہمارے سات جوان شہید ہو گئے ہیں
ڈائریکٹر جنرل آف آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو
منگل 15 نومبر 2016 10:53
(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ رواں سال میں ایل او سی پراب تک بھارت 199 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے جبکہ ورکنگ بائونڈری پر بھی 38 مرتبہ خلاف ورزی کر چکا ہے اس طرح بھارت مجموعی طور پر 237 مرتبہ خلاف ورزی کر چکا ہے جس میں زیادہ تر خلاف ورزیاں ستمبر کے بعد کی گئی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر میں ہونے والے اجلاس سے یہ خلاف ورزیاں شروع ہیں کیونکہ وزیراعظم محمد نواز شریف جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا بڑا موثر پوائنٹ آف وئیو پیش کرنے والے تھے جس کے بعد سے یہ خلاف ورزیاں شروع ہو گئیں جو اب تک جاری ہیں، کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے بھارتی افواج نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی لیکن وہ پھر بھی انہیں دبانے میں ناکام رہے کیونکہ وہ لوگ اپنے حق خود ارادیت کے لیے پرامن تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں، بھارت نے آزاد کشمیر میں سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا ڈرامہ بھی رچایا جسے پورے عالمی میڈیا نے دیکھا کہ یہ بھارت کا خود ساختہ رچایا ہوا جھوٹا ڈرامہ تھا جس کے بارے میں وہ کوئی بھی ثبوت پیش نہ کر سکے جس کے بعد اس بھارتی ڈرامے پر بھارت سمیت پوری دنیا میں کئی سوال بھی اٹھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک پیٹرن دیکھ رہے ہیں کہ ہر اہم ایونٹ سے پہلے یا پھر جونہی جدو جہد آزادی کشمیر تھوڑی سی بھی تیز ہوتی ہے تو بھارت کی طرف سے ایل او سی پر غیر معمولی خلاف ورزیاں شروع ہو جاتی ہیں جس کا نقصان ہوتا ہے جس کے جواب میں پاکستان کی طرف سے بھرپور اور موثر جواب دیا جاتا ہے، بھارتی افواج کی ان خلاف ورزیوں کے جواب میں اب تک جو بھارتی مارے گئے ہیں ان کی تعداد پاکستانی شہداء سے تین گنا زیادہ ہے لیکن وہ بتاتے نہیں حالانکہ ہم جو بھی جوان شہید ہوتے ہیں ان کے بارے میں بالکل درست بتاتے ہیں کیونکہ ہمارے لیے شہادت ہی سب سے بڑھ کر ہے، بھارت متعدد معاہدوں کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے اور حال ہی میں استعمال ہونے والا آرٹلری فائر بھی بھارت کی طرف سے 13 سال کے بعد استعمال کیا گیا ہے، بھارت ورکنگ بائونڈری پر ہمیشہ پاکستانی دیہاتی لوگوں کو ہی نشانہ بناتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.