افغان فورسز کو طالبان جنگجوؤں کی جانب سے اہم علاقوں میں شدید مزاحمت کا سامنا
ْ افغان صدرکا اقوام متحدہ سے طالبان امیر سمیت دیگر شدت پسندوں کے نام پر پابندی کا مطالبہ
منگل 15 نومبر 2016 14:16
(جاری ہے)
افغان صدر کی جانب سے یہ مطالبہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب افغان فورسز کو ملک میں طالبان جنگجوؤں کی جانب سے متعدد اہم علاقوں میں شدید مزاہمت کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ گذشتہ ہفتے میں بگرام کے نیٹو ائیر بیس جبکہ مزار شریف میں جرمن قونصلیٹ پر دو تباہ کن خود کش حملوں کی ذمہ داری بھی مذکورہ گروپ کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔دوسری جانب طالبان کی جانب سے امن مذاکرات میں شمولیت کیلئے پیش کی گئی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ ان کے سینئر کمانڈروں کے نام اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست سے نکالے جائیں، جس کی وجہ سے ان رہنماؤں کے اثاثے منجمد ہیں اور سفر پر پابندی عائد ہے۔یاد رہے کہ بلوچستان میں رواں سال مئی میں امریکی ڈرون حملے میں ملا محمد منصور کی ہلاکت کے بعد طالبان نے مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کو اپنا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔جس کے ساتھ ہی طالبان نے افغان امن مذاکراتی عمل سے اس وقت تک علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا کہ جب تک افغانستان سے تمام غیر ملکی فوجوں کو نکال اور طالبان رہنماؤں پر موجود پابندیوں کو اٹھا نہیں لیا جاتا۔واضح رہے کہ یہ شرائط افغان طالبان کی جانب سے امن مذاکراتی عمل کا حصہ بننے کیلئے پیش کی جانے والی متعدد شرائط کا حصہ ہیں۔جس کی وجہ سے ان میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔امن مذاکراتی عمل میں افغانستان اور پاکستان کے علاوہ امریکا اور چین بھی شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.