عدل و انصاف کی فراہمی کے لئے مقدمات کا اندراج اور تفتیش میرٹ پر کی جائے،آر پی او
منگل 15 نومبر 2016 20:03
(جاری ہے)
انہوں نے سٹی پولیس آفیسراو ر ڈی پی او ز کو ہدایت کی کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے اس مہم کو ڈیلی بیس پر خود مانیٹر کریں۔
مجرمان اشتہاری کی جائیداد کو محکمہ مال کے ذریعے قرق کروایا جائے۔آر پی او نے مزید ہدایت کی کہ تفتیشی افسر کے لئے لازم ہے کہ وہ وقت ضائع کئے بغیر وقوعہ کا موقع ملاحظہ کریں اور مقدمات کی ضمنیات تحریر کرتے وقت عدل وانصاف کو ملحوظ رکھا جائے۔چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں مال کی برآمدگی کو یقینی بناکر عدالت کے حکم سے اصل مالک کے حوالے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گشت اور ناکہ بندی کے نظام کو چیک کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی پوائنٹ کو جدید آلات کے ذریعہ فعال بنائیںاس طرح مویشی چوروں اور کار چوروں کی نقل وحمل پر کڑی نظر رکھی جائے۔ میٹنگ کے آخر میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد طاہر نے کہا کہ محنت ، ایمانداری اور دیانتداری سے کار سرکار انجام دے کر مخلوق خدا کی خدمت کر کے محکمہ کی توقیر میں اضافہ کا موجب بننے والے پولیس افسرکو انعام و اکرام سے نوازا جائے گا جبکہ سست روی، کاہلی اور کار سرکار میں عدم دلچسپی لینے والے اور کرپشن میں ملوث پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.