وزیر اعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
محمد علی منگل 15 نومبر 2016 19:49
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر2016ء) وزیر اعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپنے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات جمع کروائی گئی ہیں۔
(جاری ہے)
جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق وزیراعظم کے 2011 میں 14 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے تھے اور انہوں نے 25 لاکھ سے زائد ٹیکس جمع کروایا جبکہ 2012 میں ان کے مجموعی اثاثے 24 کروڑ سے زائد تھے جس پر انہوں نے 24 لاکھ سے زائد ٹیکس جمع کروایا۔
دوسری جانب ان کی صاحبزادی مریم نواز کے 2011 میں اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ سے زائد جبکہ 2012 میں 17 کروڑ سے زائد رہی۔ جبکہ انہوں نے 2011 میں 9 ہزار روپے سے زائد اور 2012 میں 27 ہزار روپے سے زائد ٹیکس جمع کروایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.