قطری شہزادے کے خط نے وزیر اعظم نواز شریف مزید پھنسا دیا ہے۔ احمد رضا قصوری
سمیرا فقیرحسین بدھ 16 نومبر 2016 12:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16نومبر 2016ء) : پانامہ لیکس سے متعلق بات کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں آج قطرے شہزادے کا لیٹر دے کر وزیر اعظم کی گردن کے گرد رسی کو مزید کس دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ ایسے کیسز میں سب سے زیادہ ذمہ داری اس پراپرٹی کی ملکیت ہونے کا اعتراف کرنا ہے جو وزیر اعظم نواز شریف نے کر لیا ہے ۔
اور ان کے ایسا کرنے سے اپوزیشن جماعتوں کی ایک بھاری ذمہ داری ختم ہو گئی ہے، کیونکہ اپوزیشن اس جائیداد کو شریف خاندان کی ملکیت ثابت کرنے میں لگی تھی لیکن شریف خاندان کے وکیل نے خود ہی اس کا اعتراف کر لیا ہے۔(جاری ہے)
احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ قطری شہزادے کا خط ثبوت کے طور پر کوئی حیثیت نہیں رکھتا ۔ عدالت نے بھی کہا کہ قطری شہزادے کو بلایا جائے تاکہ وہ آ کر عدالت میں اپنا بیان دیں۔
احمد رضا نے بتایا کہ عدالت کے ان ریمارکس پر ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے مکمل خاموشی اختیار کر لی، اور انہوں نے اس سے قبل کیس میں جو بھی پھونک بھری تھی وہ ساری کی ساری نکل گئی۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے مجبور ہو کر خود کشی کرنے والے شخص ہیں، فطری طور پر خود کشی کرتے ہیں۔ احمد رضا قصوری کا مزید کیا کہنا تھا کہ آپ بھی دیکھیں:متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.