آزمائے سیاستدانوں کو دوبارہ ایوانوں کیلئے چننا عوام کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے ،خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑتا ہے
نوجوان نسل ہر اُس شخص کا احتساب ضرور کرے جو اُن کے ووٹوں سے مسند اقدار کا اہل قرار پایا،ممبر بلوچستان اسمبلی منظور کاکڑ ،ا یڈیشنل ڈائر یکٹر نیب بلوچستان فیصل قریشی کا تقریب سے خطاب
بدھ 16 نومبر 2016 16:54
(جاری ہے)
ایم پی اے منظور کاکڑ نے نوجوان نسل کی حق رائے دہی کے غلط استعمال کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کرپشن کے فروغ میں نوجوان نسل بھی برابر کی قصور وار ہے۔
بار بار آزمائے ہوئے لوگوں کا دوبارہ ایوان میں آنے کا مقصد میرے نزدیک صرف پیٹ پرستی ہے۔انھوں نے بلا امتیاز احتساب کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہمیں اپنے اندر وہ جرات پیدا کرنا ہو گی جس کے تحت تمام اداروں کا احتساب کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا مثبت تنقید جمہوریت کا حسن ہے یہی وجہ ہے کہ انھوں نے حکومت میں رہ کر بھی حکومتی اقدامات پر تنقید صرف اس وجہ سے کی ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ مقدس ایوان میں عوام کی آواز ہیں۔انھوں نے طلباء کی جانب سے موجودہ حکومت پر تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے وضاحت کی گزشتہ 5دہائیوں کے گو نا گوں مسائل کی وجہ سے حکومت 100 فیصد حکمرانی کا حق ادا نہیں کر سکی، تاہم امن و امان سمیت مختلف محاز وں پر 60فیصد کامیابی کا سہراموجودہ حکومت کو ضرور جاتا ہے۔قبل ازیں آڈیشنل ڈائریکٹر نیب بلوچستان فیصل قریشی نے قومی احتساب بیورو کی آگاہی مہم کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے کہا کہ نیب کرپشن کے تدارک کیلئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا معاون بنا کر بد عنوانی سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔انھوں نے کردار کی بلندی پانے کے لئے برائی سے انکار کولازم و ملزم قرار دیتے ہوئے کہا کہ با کردار شخصیت کے قالب میں ڈھلنے کے لئے برائی سے انکار کی قوت و جرات پیدا کرنا ہو گی۔انھوں نے نوجوان نسل کے ساتھ کو احتساب بیورو کی آگاہی مہم کا خاصہ اور اساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیب کرپشن کے تدارک کیلئے نوجوان نسل کی مدد سے آگاہی کی شمع فروزاںکرنا چاہتا ہے۔ آگاہی کے دیپ طلباء کے ہاتھ میں آنے سے معاشرہ علم و آگاہی اور دیانت کی روشنی سے منور ہو جائے گا۔ایم پی اے منظور کاکڑ نے اس موقع پر پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے بالترتیب 50000، 25000، اور 15000 روپے نقد کا اعلان کیا۔قبل ازیں کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.