آپ کوشش کر رہے ہیں کہ کیس آگے نہ چلے؟ کسی شخص کی پوری زندگی کی سکروٹنی نہیں کی جا سکتی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کا پی ٹیآئی کے وکیل حامد خان سے مکالمہ
سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 نومبر 2016 13:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17نومبر 2016ء): سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت جاری تھی ۔ پانامہ لیکس کیس کی آج کی سماعت میں پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے دلائل پیش کیے۔ جس پر جسٹس عظمت کا کہنا تھا کہ کیا آپ کوشش کر رہے ہیں کہ کیس آگے نہ چلے، جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ کسی شخص کی پوری زندگی کی اسکروٹنی نہیں کی جا سکتی کیا۔ جسٹس عظمت نے کہا کہ وزیر اعظم کے بیانات پر ہم حتمی نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان اور جسٹس آصف سعید کھوسہ کے مابین مکالمہ ہوا جس میں حامد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دوبیٹوں کے کاروبار کی تفصیل نہیں دی گئیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دو بیٹے بیرون ملک ہیں جہاں کاروبار کرتے ہیں لیکن دستاویزمیں جون2005میں اسٹیل مل بیچنےکی تاریخ تو ہے پرخریدنےکی تاریخ نہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ازسر نو شریف فیملی کی صنعتی ریاست کیسے زندہ ہوگئی؟ بھٹو کی جانب سے صنعتوں کوقومیانے کے بعد رقم کہاں سے آئی؟۔
دستاویزات میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ دبئی کی پراپرٹی کیسے خریدی اور کہاں سے پیسہ دبئی منتقل ہوا۔ دبئی پراپرٹی کی فروخت اورجدہ فیکٹری کی خریداری میں 21 سال کا وقفہ ہے۔ جس پر جسٹس عظمت کا کہنا تھا کہ ذرا اس تقریر کو اور آگے پڑھیں کہانی پھر بدلے گی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.