قرآن کو صحیح معنوں میں سمجھیں اور سیکھنے کی ضرورت ہے، کابینہ نے بارہویں جماعت تک قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کی منظوری دیدی
پہلے واقعات اور پھر احکامات قرآن پڑھائے جائیں گے، کم سے کم قومی نصاب کیلئے کام کر رہے ہیں وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کا آئی ایم سی جی ایف سیون فور میں خطاب
جمعرات 17 نومبر 2016 16:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمارے مذہب اسلام میں علم حاصل کرنے کی بہت اہمیت ہے، قرآن پاک میں الله تعالیٰ نے پہلا لفظ ’’اقرہ‘‘ بیان فرمایا جس کا مطلب ہے ’’پڑھ‘‘، یہ ہمارے پیارے نبیؐ کا فرمان ہے کہ علم کا حاصل کرنا ہر مرد عورت پر فرض ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کی ضر ورت ہے کہ قرآن صحیح معنوں میں سمجھیں اور سیکھیں کیونکہ قرآن ہی ہمارے لئے دنیا اور آخر ت میںکامیابی کا ذریعہ ہے۔ اسلامی نصاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر مملکت نے بتایا کہ کابینہ نے اس بات کی منظوری دیدی ہے کہ پہلی جماعت سے پانچویںجماعت تک ناظرہ قرآن پڑھایا جائے گا اور چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک ترجمہ پڑھایا جائے گا، طلباء کو پہلے قرآن کے واقعات اور پھر احکامات قرآن پڑھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ نصاب کی بہتری کیلئے کو شش کریں۔ وزیر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری وزات کم سے کم قومی نصاب کیلئے کام کر رہی ہے لیکن یہ ون مین شو نہیں ہونا چاہئے، یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم بہتر طریقہ سے علم حاصل کریں اور سمجھیں اور طلباء ،اساتذہ، والدین، اکیڈیمیز، پالیسی ساز اور سرکاری حکام بہترین نتائج کیلئے آپس میں مل کرکام کریں۔ آخر میں وزریر مملکت نے طلباء کو مبارکباد دی اور ان کو زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پوری لگن اور محنت سے اپنی تعلیم حاصل کریں۔ وزیر مملکت نے مقابلہ میں کامیاب ہونے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.