سپریم کورٹ میں سماعت سے مطمئن ہوں۔عمران خان
ججزکے ریمارکس ہمارے لیے حوصلہ افزاء ہیں،پاکستان کے چیف ایگزیکٹوکااحتساب ہورہاہے،سپریم کورٹ نے کہا کہ اگرنوازشریف نے جھوٹ بولاتو اس کی سزاہوگی،بیٹوں سے ملنے تین دن کیلئے لندن جارہاہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 نومبر 2016 16:37
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17نومبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ میں سماعت سے مطمئن ہوں،ججزکے ریمارکس ہمارے لیے حوصلہ افزاء ہیں،پاکستان کے چیف ایگزیکٹوکااحتساب ہورہاہے،سپریم کورٹ نے کہا کہ اگرنوازشریف نے جھوٹ بولاتو اس کی سزاہوگی،بیٹوں سے ملنے تین دن کیلئے لندن جارہاہوں۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جج صاحبان خود چاہتے ہیں کہ کیس کافیصلہ جلدی ہو۔
ججزکے ریمارکس ہمارے لیے حوصلہ افزاء ہیں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ اگرنوازشریف نے جھوٹ بولاتو اس کی سزاہوگی۔پھر نوازشریف کے قوم اور پارلیمنٹ سے خطاب میں تضادہے۔پاکستان کے چیف ایگزیکٹوکااحتساب ہورہاہے۔بڑی جدوجہدکے بعداس مقام پرپہنچے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم سپریم کورٹ میں وزیروں کودیکھتے ہیں۔(جاری ہے)
یہ کیس شریف فیملی کاہے ،وزیروں کاپانامالیکس میں نام نہیں ہے۔
یہ حکومت پرکیس نہیں ہے بلکہ صرف ایک خاندان پرہے۔لیکن وزیرسپریم کورٹ میں جاکرکس چیزکی وضاحت دے رہے ہیں۔سعدرفیق درباری بننے کی بجائے وزارت پرتوجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ قطرکے شہزادے کے خط کے بعدشک اوربھی بڑھ گیاہے،قطری شہزادے کے خط کے بعدبڑی چیزیں سامنے آئینگی۔نوازشریف کایوسف رضاگیلانی سے زیادہ سنجیدہ کیس ہے۔پاناما کیس کے بعدپاکستان کی تاریخ بدلے گی۔عمران خان نے کہا کہ ترک کے عوام پاکستان کے عوام سے پیارکرتے ہیں۔ہمارابائیکاٹ ترک صدر کے ساتھ نہیں تھا بلکہ وزیراعظم کی وجہ سے بائیکاٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ 5ماہ سے بیٹوں سے نہیں ملا،اس لیے لندن جارہاہوں۔تین دن کیلئے لندن جارہاہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.