منہاج القرآن لاہور کا ورکرز کنوشن،عالمی میلا دکا نفرنس اور عوامی رابطہ مہم کا جائزہ لیا گیا
ربیع الاول شروع ہوتے ہی چراغاںاور لاہور کو خوبصورت ہورڈنگز اور بینرز سے سجایا جائے گا
جمعرات 17 نومبر 2016 20:13
(جاری ہے)
ورکرز کنونشن سے میاں محمد صدیق،میاں محمد ارشد،عبد المجید،ساجد اصغر،الیاس مغل ،معراج دین و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے اپنے خطاب میں کہاکہ منہاج القرآن پوری دنیا میں عشق مصطفی ﷺ کا پیغام عام کر رہی ہے۔آج امت مسلمہ اپنی زندگی میں شامل ہر خرابی کو ختم کرنا چاہتی ہے تو حضور ﷺ کی غلامی کا طوق اپنے گلے میں ڈال لے ۔کارکن عالمی میلاد کانفرنس کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کریں ۔صرف لاہورشہر سے لاکھوں مرد و خواتین کی مینار پاکستان پر ہونیوالی عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی میلاد کانفرنس سے قبل لاہور کے مختلف ٹائونز میں میلاد مارچ اور جشن میلاد مصطفی ﷺ ریلیاں بھی نکالی جائیں گی ۔مشعل بردار جلوس بھی نکالے جائیں گے جن میں سینکڑوں افراد شرکت کریں گے ۔حافظ غلام فرید نے کہاکہ مینار پاکستان عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کیلئے آنیوالے قافلوں کی رہنمائی کیلئے منہاج القرآن لاہور کی تنظیم جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گی ،جہاں موجود کارکنان مینا ر پاکستان کی طرف جانیوالے قافلوں کا استقبال کریں گے ،پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں گے اور بلند آواز میں درور و سلام پڑھیں گے ،سرکار کی آمد مرحبا کے نعرے لگائیں گے ،انہوں نے کہاکہ پورے لاہور کو میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے خوبصورت ہورڈنگز اور بینرز سے سجایا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی کارکن گھروں،گلیوں اور محلوں میں چراغاں کریں ۔حافظ غلام فرید نے کہاکہ تمام ٹائونز کے صدور ،ناظمین اور عہدیددارڈور ٹو ڈور مہم تیز کریں اورلوگوں کو عالمی میلاد کانفرنس مین شرکت کی دعوت دیں۔اجلاس سے منہاج القرآن علماء کونسل،منہاج القرآن یوتھ لیگ،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہاکہ لاہور کے کارکنان اسم محمد ﷺ والے کتبے اور بینرز بنوائیں۔بینرز پر سیدی مرشدی یانبی ﷺیانبیﷺ،غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں کے نعرے لکھوائیں ۔لاہوریوں کی مثالی عقیدت عشق رسول اور جوش عالمی میلاد کانفرنس میں نظر آنا چاہیے۔حضور ﷺ کا میلاد ہر مسلمان کیلئے مسرت کا عظیم تحفہ لے کر آتا ہے ،ربیع الاول رحمتوں اوربرکتوں کا مہینہ ہے ،ہر مسلمان کو محافل میلاد میں شرکت کر کے اپنے آقا محمد مصطفی ﷺ سے والہانہ محبت کا اظہار کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.