کوئٹہ، حج اورعمرہ اللہ کے لیے ،اخلا ص کے ساتھ مطلوب ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی
جمعرات 17 نومبر 2016 22:08
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قرآن فائونڈیشن کے زیر اہتمام وندر میں حجاج کرام کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی لسبیلہ کے امیر مولانا نیازمحمد ،نائب امیر مولانا عبدالمالک منصوری ودیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے خطاب میں کہا کہ یہ مر کز محض محبت کا مر کز ہی نہیں بلکہ اس عا لمگیر تحر یک کا مر کز بھی بنا جس کی ابتدا ء حضرت ابرا ہیم علیہ السلام نے کی اور جس کی تکمیل حضرت محمد ﷺ نے کی ۔
گو یا اللہ سے محبت ،ا للہ کے لیے محبت کا ثبوت اس در جے کی محنت اور قر با نی سے مشرو ط ہے ،جس کے نتیجے میں اللہ کا دین غا لب آجائے اور امت کا بھٹکا ہو اآہو پھر سے سوئے حر م آجائے ۔جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے مزید کہا کہ کا ش امت مسلمہ حج کے اس ابتدائی سبق کو سمجھ لے اور حکمرانوں اور عوام کا قبلہ امر یکہ اور اس کے حوا ریوں کے بجائے وہ حقیقی قبلہ بن جائے جس کی طرف سفر کا قصدہر سال لا کھوں افراد کر تے ہیں اور یہ افراد یہ عہد کر کے لو ٹیں کہ’’ اللہ با قی زند گی کے تمام اعمال کا منبع و مقصود بھی تو ہی رہے گا‘‘ الیکن ابھی شاید مسلمانوںمیں اسی جذ بے کی سب سے زیادہ کمی ہے۔اسی لیے نہ دلوں کے جڑ نے کی وہ کیفیت ہے کہ بنیان مر صو ص بن سکیں ،نہ اللہ کی طرف سے وہ نصرت ہے کہ 100 ،دو سو پر ہی غا لب آسکیں ۔نہ قر با نی کا وہ جذبہ ہے نہ محبت کا ،جو اس راہ میں کا میا بی کی اولین ضرورت ہے ۔ اس لیے حجاج کرام ۔! ذرا حج پر جانے سے قبل اپنی زند گی کے تمام معا ملات پر ایک نظر ضرور ڈال لیں ۔کیا کیا اللہ کے لیے خا لص ہے اور کہاں کہاں کوئی اور مقا صد در آئے ہیں ۔کیا اسوہ ء ابر ا ہیمی نظر میں ہے کیا سنت ِ امام الا نبیاء کی پیروی کا جذبہ دل میں مو جزن ہے پھر سفر حج کی تیاری میں ایک اور ہی لذت ہو گی ، ایک شو ق ہی نہ ہو گا ، ایک محبوب مقصد بھی ہم سفر ہو گا اور زند گی بھر کے لیے اخلا ص نیت بھی ہم رکاب ہو گا تقریب کے اختتام پر مولاناعبدالحق ہاشمی نے حجاج کرام کی عبادات کی قبولیت کیلئے خصوصی دعاکی ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.