بھارت نے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی کارروائی میں13فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا
پاکستانی آرمی چیف کی جانب سے حالیہ بیان ہمارے لئے باعث تشویش ہے ،بھارتی وزارت دفاع
جمعہ 18 نومبر 2016 14:41
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2016ء) بھارت نے بالآخر کنٹرول لائن پر پاک فوج کی کارروائی میں اپنی13 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔
(جاری ہے)
بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہدنو ں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے دوران 7 پاکستانی فوجی شہید ہو ئے تھے جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی جوابی کارروائیو ں میں ہمارے 13 فوجی مارے گئے ،واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے فوجی ہلاکتوں کو پوشیدہ رکھا جارہا تھا تاہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے حالیہ بیان کے بعد جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت جانتا ہے کہ پاکستان کیا کر سکتا ہے اور وہ اس خوف سے اپنے فوجیوں کی ہلاکتیں چھپا رہا ہے ،بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستانی اہلکاروں کی شہادت کا بدلہ لینے کے حوالے سے پاکستانی فوجی سربراہ کے بیان پر ہمیں سخت تشویش ہے ،بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے دوران ہماری13 فوجی مارے گئے لیکن ہم نے پاکستان سے بدلہ لینے کا کوئی بیان نہیں دیا ،بھارتی وزیر دفاع نے الزام عائد کیا ہے کہ سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی پاکستانی رینجرز نے عادت بنا لی ہے جبکہ پاک فوج کے سربراہ کا بیان ناقابل برداشت اور اعلان جنگ کے مترادف ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.