انسان بھی دوسرے لوگوں سے توانائی جذب کرتے ہیں
ہفتہ 19 نومبر 2016 16:29
بیفلڈ یونیورسٹی کی ایک بائیولوجیکل ٹیم نے ایک زبردست دریافت کی ہے۔ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ پودے دوسرے پودوں کو توانائی کے متبادل ذریعے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ مستقبل میں اس دریافت کا بائیو انرجی کے شعبے پر گہرا اثر پڑے گا۔ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ انسان بھی پودوں کی طرح دوسرے انسانوں سے پودوں کی طرح ہی توانائی جذب کرتے ہیں۔
ڈاکٹر اولاف کروس کی بائیولوجیکل ریسرچ ٹیم کے ممبران نے پہلی بار تصدیق کی ہے کہ پودے، جیسے سبز رنگ کی الجی Chlamydomonas reinhardtii ، نہ صرف خود ضیائی تالیف (فوٹوسینتھیسز ۔ وہ عمل جس میں سبز پودے شمسی توانائی استعمال کر کے اسے مخفی کیمیائی توانائی میں تبدیل کرتے ہیں) میں مصروف رہتے ہیں بلکہ ان کے پا س توانائی کا متبادل ذریعہ بھی ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
یہ تحقیق اس ہفتے کے آن لائن نیچر کیمونی کیشنز میں شائع ہوئی ہے۔
ماہر نفسیات ڈاکٹر اولیویا بیڈر لی کا کہنا ہے کہ پھولوں کو بڑھنے کے لیے روشنی اور پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمارے جسم اسفنج کی طرح ہوتے ہیں جوماحول پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے کچھ لوگ کسی گروپ میں خود کو زیادہ بے آرام محسوس کرتے ہیں، کیونکہ ماحول میں ملی جلی توانائی اور ملے جلے جذبات ہوتے ہیں۔
پودے کاربن ڈائی آکسائیڈ، پانی اور روشنی سے ضیائی تالیف کرتے ہیں۔ڈاکٹر اولاف اور اس کی ٹیم نے اپنے تجربات کے دوران سبز الجی کی ایک قسم Chlamydomonas reinhardtii کو کاشت کیا۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ توانائی میں کمی کی صورت یہ یک خلوی پودے اپنے قریب موجود سبزیوں سے سیلولوس حاصل کر سکتے ہیں۔الجی اپنے اندر موجود انزائمز سے سیلولوس انزائم کو ہضم کر کے انہیں شکر کے چھوٹے اجزا میں بدل دیتے ہیں۔ اس کے بعد یہ اجزاء خلیوں میں منتقل ہو جاتے ہیں اور توانائی کے ذریعے میں بدل جاتے ہیں اور الجی بدستور بڑھتی رہتی ہے۔پروفیسر کروس کے مطابق سبزیوں میں ایسے برتاؤ کی پہلی بار تصدیق ہوئی ہے۔ یہ بات کہ الجی سیلولوس کو ہضم کر سکتی ہے ، سابقہ ٹیکسٹ بکس کے برعکس ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی حد تک ہم دیکھتے ہی ہیں کہ پودے دوسرے پودوں کا کھا جاتے ہیں۔ماہرین اب دیکھنا چاہ رہے ہیں کہ الجی کی دوسری اقسام میں بھی یہ طریقہ کار اسی طرح کام کرتا ہے یا نہیں۔ابتدائی نتائج کے مطابق تو ایسا ہی ہے۔
ڈاکٹر بیڈر لی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں جب توانائی کا مطالعہ زیادہ ایڈوانس سطح پر ہوگا تو ہم بتدریج انسانوں میں بھی اس برتاؤ کا پتا چلائیں گے کیونکہ انسانی اعضا بھی پودوں کی طرح ہی ہوتے ہیں اور یہ ضروری توانائی لے کر جذباتی حالت میں کام میں لاتے ہیں ۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.