پنجاب میں تعلیمی اداروں کے ساتھ کھیل کا میدان لازمی قرار دیا گیا ہے‘ وزارت بین الصوبائی رابطہ

پیر 21 نومبر 2016 18:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں تعلیمی اداروں کے ساتھ کھیل کا میدان لازمی قرار دیا گیا ہے‘ اس سے کھیل کے شعبہ میں بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مسرت رفیق مہیسڑ کے سوال کے جواب میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے چوہدری برجیس طاہر نے بتایا کہ حکومت نے کھیلوں کے بڑے مقابلوں میں تمغے حاصل کرنے والوں کے لئے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں کھیل کے میدان لازمی قرار دیئے ہیں۔ اس سے کھیل کے شعبہ میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :