پختونوں کے ساتھ مزیدکھلواڑ اب بند ہو نا چاہیے،خیبر پختونخوا کو سی پیک میں بھرپور حصہ دیا جائے اورپختونوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے ، خطہ گزشتہ کئی دہائیوں سے کشت و خون کا شکار ہے، جس سے انفراسٹرکچر متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ اقتصادی ، سماجی اور معاشی مسائل کا سامنا ہے،مرکزی حکومت کے غیر منصفانہ رویئے سے خیبر پختونخوا اور ملک کی چھوٹی اکائیوں کے عوام میں احساس محرومی پیدا ہو رہاہے جو ایک مضبوط وفاق کیلئے ٹھیک نہیں
قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا جلسہ عام سے خطاب
پیر 21 نومبر 2016 20:52
(جاری ہے)
جلسہ سے قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین و سینئر صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیرپائو،پارٹی رہنمائوں فضل رحمان نونو،امان اللہ خان اورپروفیسر حمید الرحمان نے بھی خطاب کیا۔
آفتاب شیرپاونے خیبر پختونخوا اور پختونوں کو بھرپور توجہ اور حقوق دینے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ گزشتہ کئی دہائیوں سے کشت و خون کا شکار ہے اور یہاں کی انفراسٹرکچر متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ اقتصادی ، سماجی اور معاشی مسائل کا سامنا ہے۔انھوں نے مر کزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی غیر منصفانہ رویئے سے خیبر پختونخوا اور ملک کی چھوٹی اکائیوں کے عوام میں احساس محرومی پائی جارہی ہے جو ایک مضبوط وفاق کیلئے ٹھیک نہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ چھوٹے صوبوں کو ان کے وسائل پر اختیار اور تمام ترقیاتی منصوبوں میں ان کو بھر پور حصہ دیا جائے تاکہ پورے ملک میں یکساں ترقی ممکن ہوسکے۔ آفتاب شیرپاؤ نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت چھوٹے صوبوں کا استحصال بند کرے اورخیبر پختونخوا کو سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں میں کئے گئے وعدوں کے مطابق حصہ دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک میں جلد از جلد مردم شماری کا انعقاد کیا جائے جس کو بنیاد بناکر آئندہ کے لئے ترقیاتی سکیموں کی منصوبہ بندی کی جاسکے اور مردم شماری ہی سے ملکی وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہوسکے گی اور چھوٹے صوبوں میں پائی جانے والی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے گا۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پختونوں کی لازوال قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہاں پر بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بجلی نظام کی اپ گریڈیشن کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کئے جائیں تاکہ اس سلسلے میں صنعت کاروں اور کاروباری طبقہ کو درپیش دشواریوں پر قابو پایا جا سکے اور صوبہ تعمیر و ترقی اور یہاں کے عوام خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.