دو کے سوا تمام ایجنسیوں میں متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کا عمل مکمل ہو چکا ہے‘ وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ
پیر 21 نومبر 2016 21:34
(جاری ہے)
کرم ایجنسی پر طالبان کا کوئی عمل دخل نہیں تھا‘ باجوڑ‘ مہمند میں بھی نہیں تھا۔
حکومت نے سو ارب روپے فاٹا متاثرین کی بحالی و آباد کاری کیلئے مختص کئے۔ آپریشن ضرب عضب کے بعد اب طالبان پکڑے گئے یا مارے گئے۔ فاٹا اب کلیئر اور صاف ہے۔ وہاں بنیادی سہولیات بحال کی جارہی ہیں۔ پانی کی سہولت‘ صحت اور تعلیمی سہولیات کو بحال کرنے کے بعد متاثرین کو بھیجا جاتا ہے۔ باجوڑ‘ مہمند‘ خیبر‘ اورکزئی ایجنسیوں کے لوگ مکمل طور پر واپس جاچکے ہیں،کرم کے لوگ بھی واپس جاچکے ہیں۔ جنوبی وزیرستان میں بھی لوگ واپس جارہے ہیں۔ شمالی وزیرستان کے لوگ سال کے آخر تک واپس چلے جائیں گے، فوج کے کامیاب پراجیکٹس کو سراہا جارہا ہے۔ فوج کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے وہ جانیں دے کر اپنا کام کر رہی ہے۔ فاٹا ریفارمز کے حوالے سے ایوان میں تفصیلی اظہار خیال کروں گا۔ فاٹا کو خیبر پختونخوا اور باقی پاکستان کے برابر لانا چاہتے ہیں۔ قبل ازیں سینیٹر کلثوم پروین نے تحریک پیش کی کہ ایوان فاٹا میں بے گھر کئے گئے افراد کی بحالی کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو زیر بحث لائے۔ تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرین ابھی تک رشتہ داروں کے گھروں میں ہیں یا خیموں میں کیونکہ وہ خوف کا شکار ہیں۔ فاٹا کا کلچر اور انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔ متاثرین کی فوری آبادکاری کی جائے۔ سکول و کالج کو ترجیحاً مکمل کیا جائے۔ حکومت نرم شرائط پر قرضے دے۔ سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ فاٹا کے متاثرین کیلئے بہت کوششیں ہو رہی ہیں، فوج بھی بہت کوششیں کر رہی ہے۔ سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ فاٹا کے عوام کی آواز بلند کرنی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.