پاکستان کی ترقی کے لیے احتساب کاعمل ضروری ہے‘میاں مقصود احمد
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ نے حکمرانوں کی کارکردگی کا پول کھول دیاہے‘امیرجماعت اسلامی پنجاب
پیر 21 نومبر 2016 22:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ملک پر قرضوں کامجموعی حجم22ہزار ارب روپے سے متجاوز کرچکا ہے جن میں ملکی قرضے 14ہزار787ارب روپے جبکہ غیر ملکی قرضوں کابوجھ 7ہزار200ارب روپے سے زائد ہے۔
قوم کوبتایاجائے اتنی بڑی تعداد میں حاصل کیے جانے والے قرضے کن کاموں میں خرچ ہورہے ہیں۔ایک طرف معاشی استحکام کے جھوٹے دعوے کیے جاتے ہیں جبکہ دوسری جانب ملک وقوم کی ترقی کے راستے میں حائل قرضوں کے پہاڑ کھڑے کردیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملکی قرضے جی ڈی پی کی60فیصد سے زیادہ نہیں ہونے چاہئیں مگر حکمرانوں کے عاقبت نا اندیش فیصلوں کی بدولت اس وقت 68فیصد تک پہنچ چکے ہیں جوکہ معاشی صورتحال کی ابتری کامظہر ہے۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ مسلسل قرضوں کے حصول میں اضافے سے معلوم ہوتاہے کہ ہر دور حکومت میں معاشی خوشحالی کی بجائے ایک دوسرے سے بڑھ کر قرضے حاصل کرنے کی کوششیں کی گئی۔قومی اثاثے گروی رکھ کر قرضے حاصل کرنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جوکہ تشویش ناک ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام حیران ہیں کہ قوم قرضوں کی دلدل میں دھنستی چلی جارہی ہے۔ہرپاکستانی ایک لاکھ7ہزارکامقروض ہوچکا ہے۔مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے عوام کو کسی قسم کاریلیف میسرنہیں جبکہ حکومت اور اس کے وزراء کو بدترین معاشی پالیسیاں بنانے پر تعریفی سرٹیفیکٹ دیے جارہے ہیں۔ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے معاشی استحکام ضروری ہے۔دنیامیں وہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جو اپنے وسائل پر انحصار اور افرادی قوت کو بروئے کار لاتی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.