پاکستانی برآمدات میں کمی عالمی کساد بازاری کی وجہ سے ہوئی‘ پوری دنیا میں قیمتیں کم ہونے سے بھارت‘ چین اور دیگر بڑے ممالک کی برآمدات میں بھی کمی ہوئی‘ عالمی سطح پر برآمدات میں مجموعی طور پر 14 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے‘ پاکستان خام اشیاء کی برآمدات کی بجائے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد کرکے ہی عالمی کساد بازاری کے اثرات سے باہر آسکتا ہے‘ برآمدی باسکٹ چھوٹی ہونے کی وجہ سے یورپی یونین کی طرف سے جی ایس ٹی پلس کا بھی فائدہ نہ اٹھا سکے
وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر کا قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے مزمل قریشی و دیگر ارکان کے توجہ دلائو نوٹس کا جواب
منگل 22 نومبر 2016 19:21
(جاری ہے)
خرم دستگیر نے کہا کہ پوری دنیا میں تجارت مجموعی طور پر 14 فیصد برآمدات کم ہوئی ہیں بھارت اور چین کی برآمدات بھی کم ہوئی ہیں سوتی کپڑا گزشتہ سال 2.074 ملین مربع میٹر برآمد کئے حالیہ سال 2.078 مربع میٹر برآمد ہوا 9.7 فیصد قیمت میں کمی ہوئی۔
کاٹن کی قیمت میں 70 فیصد کمی ہوئی‘ لیدر ی قیمت میں 25فیصد کمی ہوئی۔ وزیراعظم براہ راست صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اصولی طور پر عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی برآمدات کی اصل وجہ ہے۔ سعودی عرب سے پاکستانی لیبر کو خارجہ پالیسی کی وجہ سے نہیں آئل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے واپس بھیجا گیا۔ چاول کی برآمد میں صرف 3 فیصد کمی جبکہ اس کی قیمت میں 25 فیصد کمی ہوئی۔ ویلیو ایڈیشن سے ہی پاکستان عالمی کساد بازاری سے نکل سکتا ہے کپاس کی فضل کے بحران سے بھی نقصان ہوا یکم جولائی سے پانچ صنعتی سیکٹرز کو زیرو فیصد ٹیکس کردیا گیا دو ملکوں کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کے لئے کام کررہے ہیں ان ممالک میں ترکی اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ برآمدی باسکٹ چھوٹی ہونے کی وجہ سے یورپی یونین کے ساتھ جی ایس ٹی پلس کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔ صرف 33فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال ایک لاکھ ٹن آم برآمد ہوئے جو ایک ریکارڈ ہے۔ (ن غ /ع ع)مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.