سعودی عرب،مرحوم شاہ عبداللہ کے قتل کی سازش پر چار مشتبہ افراد کا ٹرائل
بدھ 23 نومبر 2016 20:51
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) سعودی عرب میں مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے قتل کی سازش کے الزام میں چار مشتبہ افراد کے خلاف مقدمے کی دوباراہ سماعت شروع ہوگئی ہے۔ عرب ٹی وی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ چاروں مشتبہ افراد القاعدہ سے وابستہ رہے تھے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں سعودی عرب کی عدالت عظمیٰ نے ان چاروں مشتبہ افراد کو ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائیں مسترد کردی تھیں اور ان کے خلاف مقدمے کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے اس مقدمے میں ماخوذ پہلے مشتبہ شخص پر تکفیری عقیدہ اپنانے ،قرآن وسنت کی خلاف ورزی اور دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ایک لیڈر سے مراسم رکھنے سمیت اکتالیس الزامات میں فرد جرم عاید کی تھی۔(جاری ہے)
دوسرے مشتبہ ملزم پر تکفیری نظریہ اپنانے ،سعودی حکومت پر حملہ آور ہونے، القاعدہ کے دہشت گردی کے نظریے کو قبول کرنے اور سعودی مملکت کے اندر اور باہر دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کے الزام میں فرد جرم عاید کی گئی تھی۔
اس پر سعودی عرب کے مرحوم فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں بھی فرد جرم عاید کی گئی تھی۔انھوں نے القصیم کے دورے کے موقع پر شاہ عبداللہ مرحوم کو قتل کرنے کی سازش کی تھی۔شاہ عبداللہ جنوری 2015ئ میں طبعی وجوہ کی بنا پر مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے تھے اور ان کی جگہ ان کے بھائی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اقتدار سنبھالا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.