ناشتے میں آئس کریم کھانے والے سمارٹ ہوجاتے ہیں۔ جاپانی سائنسدانوں کا دعویٰ

جمعہ 25 نومبر 2016 01:38

ناشتے میں آئس کریم کھانے والے سمارٹ ہوجاتے ہیں۔ جاپانی سائنسدانوں ..

اکثر کہا جاتا ہے کہ آئس کریم کھانے سے انسان موٹا ہو اجاتا ہے تاہم جاپانی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ناشتے میں آئس کریم کھانا انسان کو سمارٹ (ذہین) ضرور بنا دیتا ہے ۔
ٹوکیو کی کیورین یونیورسٹی کے پروفیسر یوشیہیکو کوگا کا کہنا ہے کہ ناشتے میں آئس کریم کھانے سے انسان چاق و چوبند رہتا ہے اس کی دماغی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔
پروفیسر کوگا نے اس حوالے سے بہت سے تجربات کیے۔

اس نے اپنے تجربات کے دوران شرکا کے ایک گروپ کو جاگتے ہی آئس کریم کھلائی اور دوسرے کو عام ناشتا دیا۔

(جاری ہے)

پھر ان سے کمپیوٹر پر دماغی مشقیں مکمل کرنے کا کہا۔پروفیسر کوگا کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے ناشتے میں آئس کریم کھائی تھی انہوں نےدماغی مشقوں کے دوران زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ یہ نتائج آئس کریم سے نہیں بلکہ ٹھنڈی چیز کھانے سے آئے ہیں تو پروفیسر کوگا نے بھی یہی سوچ کر اپنے تجربات ٹھنڈے پانی کے ساتھ بھی دوہرائے ہیں تاہم آئس کریم کے نتائج زیادہ بہتر رہے۔
ابھی یہ تو نہیں معلوم کہ لمبے عرصے تک روزانہ کی بنیاد پر ناشتے میں آئس کریم کھانے کے صحت اور دماغ پر کیا اثرات ہونگے تاہم کبھی کبھار کھانے میں کوئی حرج بھی نہیں۔