اٹلی کے شمالی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے سیلاب کے باعث ایک شخص ہلاک ، سینکڑوں بے گھر ہو گئے

جمعہ 25 نومبر 2016 17:02

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) اٹلی کے شمالی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے ایک شخص ہلاک ، جبکہ سینکڑوں بے گھر ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید موسلا دھار بار شوںاور دریا ئے پو میں طغیانی کے باعث شمال مغربی علاقوں پائیڈمونٹ اور لیگوریا میں سکولز اور کاروباری مراکز بند کر دئے گئے ہیں جبکہ سیکڑوں افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

مقامی حکام اور امدادی کارکنوں کو ایک لڑکے نے بتایا کہ اس کا والد ٹیلے سے پائوں پھسلنے کے باعث پانی کے ریلے میں بہہ گیا حکا م نے اس معمر شخص کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کرکے لاش کی تلاش شروع کردی ہے ۔ حکام نے مزید بتایا کہ شدید موسلا دھار بار شوں کے باعث ندی نالوں اور نہروں اور نواحی دریائوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :