کراچی کی تین اہم شاہرائوں پر ٹریفک کی آمدورفت میں ردو بدل
آئی آئی چندریگر روڈ کو ٹاور تک یکطرفہ ،ایم اے جناح روڈ ،شاہراہ لیاقت کو پہلے سے رائج نظام کے مخالف سمیت ون وے کیا جارہا ہے،ٹریفک انجینئر نگ بیورو
جمعہ 25 نومبر 2016 19:26
(جاری ہے)
منصوبہ کے تحت اب شاہین کمپلیکس سے آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک میری ویدر ٹاور کی طرف جاسکے گی۔
اس دو کلومیٹر کی شاہراہ گاڑیاں شاہین کمپلیکس کی طرف نہیں آسکیں گی۔اسی طرح کھارادر میں اولڈ اسٹیٹ بینک سے برنس روڈ کے فریسکو چوک تک شاہراہ لیاقت پر سالہہ سال سے ٹریفک ون وے چلائی جارہی ہے۔ نئی منصوبہ بندی کے تحت اس مصروف ترین شاہراہ کو موجودہ سسٹم کے برخلاف فریسکو چوک سے کھارادر تک جانے کے لئے ہر طرح کی ٹریفک کے لئے ون وے کیا جارہا ہے۔کئی سالوں سے رائج ٹریفک سسٹم کے تحت ایم اے جناح روڈ کو جامعہ کلاتھ سے میری ویدر ٹاور تک ٹریفک کے لئے ون وے استعمال کیا جا رہا ہے لیکن مجوزہ منصوبہ بندی کے بعد اس اہم شاہراہ پر ٹریفک ٹاور سے جامع کلاتھ تک الٹا چلے گی۔پہلے سے رائج سسٹم کے تحت جامعہ کلاتھ مارکیٹ سے نمائش چورنگی تک ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک دو رویہ ہی چلے گی۔ جامعہ کلاتھ مارکیٹ سے ٹاور جانے والے ٹریفک کو فریسکو چوک سے شاہراہ لیاقت پر رواں کیا جائے گا۔تینوں شاہراہوں کے 26 لنک روڈز اور گلیوں میں بھی آمدورفت میں تبدیل کی تیاری کی جارہی ہے اور اس منصوبے پر عملدرآمد کے لئے ٹریفک انجینئر نگ بیورو، ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مابین ڈے ٹو ڈے میٹنگز کی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ٹریفک کی آمدورفت میں ردو بدل کے تین مختلف پلان تیار کئے گئے تھے جن میں سے ایک پلان کو حتمی قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کمشنر کی سربراہی میں گزشتہ روز اہم اجلاس ہوا جس میں ٹریفک انجینئر نگ بیورو، پولیس اور دیگر شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی نے متعلقہ اداروں کو جامع منصوبہ بندی کرکے علاقے کے اہم اداروں کے متعلقین کو اعتماد میں لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.