بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحانہ پالیسی برقرار رکھتا ہے تواس کے وجود کی کوئی ضمانت نہیں ہوگی،ڈاکٹرمزمل اقبال ہاشمی
بھارت ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت سے غلط فہمی میں مبتلا ہے وہ پاکستان کو ترنوالہ نہ سمجھے،ہم ٹرمپ پر نہیں اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں،امیرجماعت الدعوة کراچی
جمعہ 25 نومبر 2016 19:28
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑی تعداد میں شریک تھے۔ اس موقع پر شہداء کشمیر کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔ مظاہرے سے جمعیت علمائے پاکستان کے قاضی احمد نورانی، جماعة الدعوة بلوچستان کے رہنما مجیب الرحمن زامرانی، کراچی کے ضلعی مسئول حافظ عمران بھٹی اور حافظ محمد امجد نے بھی خطاب کیا۔ مظاہرین نے بھارتی جنگی جنون اور لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی، جبکہ بھارتی ترنگے کو بھی نذر آتش کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ بھارت شروع دن سے پاکستان کے وجود کو برداشت کرنے پر تیار نہیں ہے۔ نریندر مودی اور ان کی کابینہ حواس باختہ ہوچکی ہے۔ لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھنا بھارت کے حق میں بہتر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کھلے لفظوں میں کہتے ہیں کہ ہر پاکستانی کے لہو کا بدلہ لیا جائے گا۔ پاکستان توحید کے ماننے والوں کا ملک ہے۔ ہم بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔ نہتے شہریوں کا خون بہانا سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ ہم امن پسند لوگ ہیں لیکن دشمن کی کسی للکار پر چھپ نہیں رہیں گے۔ جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما قاضی احمد نورانی نے کہا کہ نہتے شہریوں کو شہید کرنے پر معذرت خواہانہ رویے کی بجائے بھرپور جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔ پاکستان کا ایک ایک بچہ اس ملک کے دفاع کے لیے جان قربان کرنے کو تیار ہے۔ شہداء کے لہو کا حساب لینا ضروری ہوگیا ہے۔ جماعة الدعوة بلوچستان کے رہنما مجیب الرحمن زمرانی نے کہا کہ بھارت کشمیر میں تحریک آزادی کو دن بدن مضبوط ہوتا دیکھ کر سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے‘ یہی وجہ ہے لائن آف کنٹرول کے اس پار بھی نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ آج جمعہ کے دن ملک میں ہونے والے مظاہروں اور ریلیوں سے ہم بھارتی دہشت گردی کے خلاف بھرپور تحریک کا آغاز کر رہے ہیں۔ بھارت کو یہ بات ضرور یاد رکھنی چاہیے کہ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے ایٹمی قوت ہے اور بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینا جانتا ہے۔ بھارت اس سے قبل بھی کشمیر کے متعدد سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کرتا رہا ہے۔ اگر بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہیں آتا تو پاکستان بھی اپنی دفاع میں حق بجانب ہوگا۔ حافظ عمران بھٹی اور حافظ محمد امجد نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے بے گناہ شہری، مکانات اور مال مویشی بھی خطرات کی زد میں ہیں۔ اشتعال انگیزی کے نتائج بھارت کے حق میں بہتر نہیں ہوں گے۔ جماعة الدعوة تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملاکر جلسوں، کانفرنسوں اور اجتماعات کے ذریعے عوام الناس میں زبردست بیداری کی لہر پیدا کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.