ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا‘ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے‘ محکمہ موسمیات

جمعہ 25 نومبر 2016 21:25

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا‘ چند مقامات پر ہلکی بارش ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔

جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تاہم کالام میں بوندا باندی ہوئی۔ جمعہ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت قلات منفی04، کوئٹہ، ہنزہ منفی02، گوپس منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :