مولانافضل الرحمن کا نجی ہسپتال میںعلاج جاری

مولانا کی صحت اب بہت بہتر ہے لیکن معالجین نے مزید ایک دوروز آرام کامشورہ دیا ہے، مرکزی میڈیاآفس

جمعہ 25 نومبر 2016 22:10

مولانافضل الرحمن کا نجی ہسپتال میںعلاج جاری
لاہور+کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن کا نجی ہسپتال میںعلاج جاری ہے،مرکزی میڈیاآفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے کئی ٹیسٹ کرائے گے جن کی رپورٹس ٹھیک آئی ہیں ماشاء اللہ اب بہت بہتر ہیں لیکن معالجین نے مزید ایک دوروز آرام کامشورہ دیا ہے اور معالجین اپنی نگرانی میں مولانا کو رکھیں گے جس کی وجہ سے مولانا کی تمام مصروفیات منسوخ کر دی گئی ہیں،بیان کے مطابق وزیر اعظم میاںمحمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا کو پھولوں کے گلدستے بھیجے ہیں اور ان کی صحت یابی کے لیئے دعاکی ہے۔

(جاری ہے)

درین اثناء قائدجمعیت سے مولاناعبدالغفورحیدری،مولاناصلاح الدین ایوبی،اکرم خان درانی اورسیدمطیع اللہ آغانے قائدجمعیت مولانافضل الرحمن کی عیادت کی اوران کی خیریت دریافت کی اوران کی صحت یابی کے لئے دعاکی۔درین اثناء جمعیت ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی نے تمام اہل مدارس،علماء کرام ،کارکنوں اورعام دیندارمسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قائدجمعیت کی جلدصحت یابی کے لئے خصوصی دعاؤں اور مدارس میں ختم قرآن کااہتمام کریں۔