ضلعی پبلک ہیلتھ آفیسرجعفرآباد نے چارج سنبھال کر دفتر بیٹھنا گہوارہ نہیں کیا،ایک لاکھ سے زائد آبادی کو صاف پینے کیلئیپانیمیسر نہیں ،پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ضلعی سیکریٹری محمد بخش مینگل کی آئی این پی سے گفتگو

اتوار 27 نومبر 2016 19:00

حمید آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی حلقہ این اے 266کے ٹکٹ ہولڈر و ضلعی سیکریٹری محمد بخش مینگل نے (آئی این پی) سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پبلک ہیلتھ ضلعی آفیسرجعفرآباد نے جب سے چارج سنبھالا ہے اس وقت سے موصوف نے دفتر بیٹھنے کا گہوارہ نہیں کیا ڈیرہ اللہ یار شہر کی آبادی تقریباایک لاکھ سے زائد ہے یہاں عوام کو صاف پانی پینے کیلئے مہسر نہیں ہے عوام پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کے باعث واٹر سپلائی کے پائپ لائیں ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہیں پائیپ لائنوں کے ٹوٹ پھوٹ کے باعث سیوریج کا گندا بدبودار پانی پائیپ لائنوں میں شامل ہو رہے ہیں جو کہ شہریوں کو فراہم کیا جارہا ہے گندا اور بدبودار پانی پینے سے شہری مختلف بیماریوں جسمیں ہیپاٹاٹس بی اور سی ودیگر موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں کئی لوگ اس موذی مرض میں اپنی زندگیان گواہ دی ہیں انہوں نے مزید کہا پبلک ہیلتھ آفیسر ایک نااہل اور کرپٹ آفیسر ہیں کروڑوں روپیہ کی لاگت سے فلٹر پلانٹ خراب پڑے ہوئے ہیں عوام کو صاف پانی پینے کیلئے فراہمی بند کردی گئے ہیں ڈیرہ اللہ یار کے تمام کالونیوں کی پائیپ لائین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں نالیوں کا گندا پانی مکس ہوکر شہریوں کو فراہم کی جاتے ہے مگر افسوس کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے ہم حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ پبلک ہیلتھ جعفرآباد نا اہل کرپٹ آفیسر کو ہٹاکر ایک ایماندار اور فرض شناس آفیسر مقرر کیا جائے تاکہ ڈیرہ اللہ یار کے عوام کو پینے کیلئے صاف پانی فراہم کرے مذید لوگ ہیپا ٹائٹس بی اور سی جیسے موذی امراض سے نجات مل سکے ۔