پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں 29 نومبر کو ملتا ن پہنچے گا
حکمران ڈاکٹر طاہر القادری اور انکے کارکنان کو ڈرانے اور جھکانے میں کامیاب نہیں ہو سکے،پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں کی ملتان میں پریس کانفرنس
اتوار 27 نومبر 2016 20:30
(جاری ہے)
پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ظلم اور استحصال پر مبنی نظام کو بدلنے کیلئے سب سے زیادہ جدوجہد کی اور انکے کارکنوں نے بے مثال جانی و مالی قربانیاں دیں۔
17 جون 2014 کا سانحہ ماڈل ٹائون ہو یا اسلام آباد ڈی چوک میں 30،31 اگست کی رات کی ریاستی دہشتگردی،ڈاکٹر طاہر القادری کے کارکنان ظلم کے نظام کے خاتمے ہر جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور یہ جدوجہد آج بھی جاری ہے ۔فرعون صفت حکمران ڈاکٹر طاہر القادری اور انکے کارکنان کو ڈرانے اور جھکانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔ڈاکٹر طاہر القادری اور انکے کارکنان چاہتے ہیں پاکستان میں امن ہو،فرقہ واریت کا خاتمہ ہو،انتہا پسندی،دہشتگردی کا خاتمہ ہو،پاکستان کے تمام پسماندہ اضلاع لاہور ،اسلام آباد،کراچی کی طرح ترقی کریں۔قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو ۔پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار ملے ،یکساں نصاب تعلیم اور ہر بچے کو مفت تعلیم ملے ،ہر شہری کو علاج معالجہ کی سہولتیں ملیں،نا انصافی کا خاتمہ ہو۔حکومتی اور ریاستی ادارے عوام کے حاکم بننے کی بجائے خادم بنیں۔پارلیمنٹ میں رزق کھانے اور کمانے والے داخل ہوں۔،انصاف کا بول بالا ہو اور کوئی طاقتور کسی غریب پر ظلم نہ کر سکے ۔ہر انسان اور ہر معاشرے کے حقوق اور آزادی یکساں ہیں،کسی علاقائی ،مذہبی،نسلی بنیاد پر ہونیوالی دہشتگردی قابل مذمت ہے ۔عوامی تحریک یوتھ ونگ کے نوجوان ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں جس کیلئے دہشتگردوں کے خلاف سخت قانون سازی،مدارس کے نصاب میں اصلاحات اور مدارس کو انتہا پسندی پروان چڑھانے کیلئے بیرون ملک سے ملنے والی امداد بند کرنا ہو گی۔ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں ڈاکٹر طاہرا لقادری کے اسی پیغام امن و تبدیلی نظام کو چاروں صوبوں میں شہرشہر جاکر اجاگر کررہا ہے۔یہ سائیکل کارواں 29 نومبربروز منگل بوقت 2:00بجے دن ملتان پہنچے گا۔جس کا گھنٹہ گھرچوک پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔اس موقع پر ضرب امن ریلی نکالی جائے گی جس کے آخر میں قائدین خطابات کریں گے۔ضرب امن و تبدیلی نظام کارواں کے استقبال میں سیاسی،مذہبی،سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف مذاہب کے رہنما بھی شرکت کریں گے۔اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری،پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر زبیراے خان،میڈیا کوارڈینیٹر رائو محمد عارف رضوی،ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن پروفیسر جاوید اختر دیگر قائدین بھی موجود ہونگےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.