تصفیہ طلب مسائل کے حل میں امریکی یقین دھانیاں محض بیانات تک محدود ہیں‘میاں مقصود احمد
حکمران ایسی پالیسیاں بنائیں جن سے امریکی غلامی سے نجات مل سکے،ہمیں افہام وتفہیم سے اپنے فیصلے پارلیمنٹ کے فورم پر کرنے چاہئیں‘امیرجماعت اسلامی پنجاب کااجلاس سے خطاب
جمعرات 1 دسمبر 2016 19:58
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کو درپیش مسائل کاحل امریکی پالیسیوں سے نجات اورخود انحصاری کی راہ اپنانے میں پنہاں ہے۔افغانستان میں امریکہ کی نام نہاد جنگ میں پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوچکا ہے۔اب تک60ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ملکی معیشت کو 120ارب روپے کا دھچکا لگ چکا ہے۔
میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ پاکستان میں ریمنڈڈیوس نیٹ ورک ،راء اور موساد کے ساتھ مل کر دہشت گردی پروان چڑھانے میں مصروف ہے۔اس کے قلع قمع کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران ایسی پالیسیاں بنائیں جن سے امریکی غلامی سے نجات حاصل ہو۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ چین اور ترکی کے ساتھ بہترین تعلقات استوار کرتے ہوئے دوستوں اور دشمنوں میں فرق کرے۔بھارت اور امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کود بائومیں رکھنے اور نقصان پہنچانے کی پالیسیوں کو اختیار کیا۔پاکستان ایک آزاد ،خود مختار اور اسلامی فلاحی ریاست ہے۔ہمیں اپنے تمام فیصلے افہام وتفہیم سے پارلیمنٹ کے فورم پر کرنے چاہئیں۔ بیرونی ڈکٹیشن سے مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو عالم اسلام میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔اسلامی ممالک اپنے مسائل کے حل کے لیے سرجوڑ کر بیٹھیں اور مشترکہ لائحہ عمل طے کریں۔او آئی سی کے پلیٹ فارم کو بھی متحرک کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.