عمران خان کے پاس الزامات کے سوا کچھ نہیں بچا ، پانامہ لیکس کے غبارے سے ہوا نکل رہی ہے ‘ حمزہ شہباز
مینار پاکستان کے سائے تلے پورا ملک متحد ہے ،پاکستان کی عدالتیں بھی آزاد ہیں ،کوئی کسی کا بھی حق سلب نہیں کرسکتا سیاست میں اخلاقیات کی روایت کو برقرار رکھنا چاہیے ،بلاول بھٹو کو بھی اخلاقیات سیکھ لینی چاہئیں ‘ گل دائودی کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
جمعہ 2 دسمبر 2016 19:42
(جاری ہے)
عمران خان احتساب کی بہت باتیں کر تے ہیں لیکن انہیں چاہیے کہ پہلے اپنے دائیں بائیں بیٹھنے والوں کا احتساب کریں ،انہوں نے پہلے بھی دھاندلی کے الزامات لگائے لیکن جو ڈیشل کمیشن نے ان کے الزامات مسترد کر دئیے ،عمران خان کے پاس الزامات کے سوا کچھ بھی نہیں بچا ، ان کے دھرنے کی وجہ سے ہی چینی صدر کا دورہ التوا کا شکار ہوا ۔
انہو ں نے کہا کہ پانامہ لیکس سے اب ہوا لیک ہونے لگ گئی ہے ،پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں ہے اور عدالتیں اپنے فیصلوں مکمل طورپر آزاد اور بااختیار ہیں ۔مینار پاکستان کے سائے تلے پورا ملک متحد ہے اور کوئی کسی کا بھی حق سلب نہیں کرسکتا۔حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سیاست میں اخلاقیات کی روایت کو برقرار رکھنا چاہیے اور بلاول بھٹو کو اخلاقیات سیکھ لینی چاہئیں ۔ ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ہم نے جو وعدے کیے تھے وہ2018ے تک پورے کریں گے،مضبوط جمہوریت پاکستان کا مقدربننے جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.