جنرل قمر جاوید باجودہ سیاسی عزائم سے پاک آرمی چیف ہیں‘ نثار کھوڑو
نیشنل ایکشن پلان کا دائرہ کار صرف سندھ تک محدود ہے‘جنوبی پنجاب میں آج بھی پنجابی طالبان کی پناہ گاہیں موجود ہیں‘قطری شہزادے سے پاناما لیکس نندی پور پروجیکٹ کیلئے کچھ مانگ لیتے‘جو شخص بنی گالہ میں چھپ کر بیٹھا ہے اسکے بارے میں بات کر نے کا کیا فائدہ ‘ جمہوریت کی مضبوطی سے پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے‘بینظیر بھٹو کا قتل سب سے بڑا سیاسی قتل ہے ‘سی پیک منصوبے پر وفاق چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور نہیں کررہی‘ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور صوبائی وزیر نثار کھوڑو کی سینیٹر اعجاز راوروقار مہدی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس
ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:32
(جاری ہے)
نثار کھوڑو نے کہا نواز حکومت نے سی پیک کا ایک حصہ میٹرو ٹرین پر لگا دیا ہے کراچی لاہور سے پانچ گناہ بڑا شہر ہے اس میں سرکلر ریلوے بنا دیتے تو کیا ہی بہتر ہوتاوفاق کی جانب سے سندھ کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے این ایف سی ایواڈ 2015سے نہیں دیا گیا ۔
انہوں نے مزید کہا بینظیر بھٹو کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت قتل کرایا گیا ۔بلاول بھٹو بھی اپنی والدہ کی طرح ہر قسم کے خطرے کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘بینظیر بھٹو کا قتل پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا سیاسی قتل تھا ۔پیپلزپارٹی میں آج بھی بی بی کی سوچ پروان چڑھ رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سندھ حکومت نے جبری مذہب کی تبدیلی کا قانون اقلیتوں کے تحفظ کیلئے پاس کیا ہے غیر مذہب کے لوگوں کی بچیوں کو اٹھا کر گھروں میں لے جائو اور پھر ان کو مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا جائے اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا ہے ۔سندھ اسمبلی اس سے پہلے بھی کم عمری کی شادیوں کا بل منظور کرچکی ہے ۔جبکہ پنجاب میں اقلیتیں خود کو سب سے زیادہ غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں یہاں آئے روز اقلیتوں کے ساتھ زیادتیاں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا نیشنل ایکشن پلان کو صرف سندھ اور کراچی تک محدود کردیا گیا ہے ۔بلاول بھٹو کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں نیشنل ایکشن پلان سندھ کے خلاف بنایا گیا ہے ۔اس پلان کا نفاذ پنجاب پر نہیں کیا جارہا ہے جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں پنجابی طالبان اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا پاکستان آرمی کے نئے آرمی چیف سیاسی عزائم سے پاک ہیں ۔کسی بھی آرمی چیف کے سیاسی عزائم نہیں ہونے چاہیے ۔پاکستان کا روشن مستقبل پاکستان میں مضبوط جمہوریت سے وابستہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.