قومی آمدنی اور وسائل کی تقسیم میں چھوٹے صوبوں کو مسلسل نظر انداز کرکے دیوار سے لگایا جارہا ہے،عنایت اللہ خان
ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:52
(جاری ہے)
این ایف سی کی رقم میں وفاق کے حصہ کو غربت ،پسماندگی اور آبادی کی بنیاد پر خرچ ہونا چاہئے۔ ین ایف سی میں صوبوں اور وفاق تناسب43اور57کے بجائے وفاق کو20 اورصوبوں کو80فی صدکیا جائے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اسی طرح پاکستان کا حصہ ہے جس طرح پنجاب ہے سی پیک میں ہمیں پورا پورا حق دیا جائے اور اس منصوبہ کے مغربی روٹ پر اصل روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سراج الحق کی قیادت میںایم ایم اے دور میں بجلی خالص منافع کی جنگ کا میابی سے لڑی تھی۔صوبائی حقوق کے لیے ہم آئین کے دائرہ میں کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پن بجلی کابے پناہ استعداد موجود ہے ہم اسی کو بروئے لا کر نہ صرف صوبہ بلکہ پورے ملک کو بجلی میں خود کفیل بنا سکتے ہیں اور ضرورت سے زیادہ برآمد بھی کریں گے۔عنایت اللہ خان نے کہا کہ صوبائی حکومت میں تمام امور ہم آہنگی سے جاری ہیں اورصوبائی حکومت کی ترقیاتی سرگرمیوں کی ایک دنیا قائل ہے۔ہم نے معیار کے ساتھ شفافیت کو بھی یقینی بنایا ہے اورہمارے کسی بھی میگا پراجیکٹ پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ عنایت اللہ خان نے کہا کہ اگلے انتخابات میں صوبہ کے عوام کارکرکردگی ی بنیاد پر اپنی رائے کا استعمال کریں گے اور ہمارے اقدامات کا بہترین نتیجہ ملے گا انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے شروع کردہ منصوبوں کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے اور کافی شعبوں میں واضح تبدیلی نظر آ رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ عوام نے پچھلے انتخابات میں ہمیں جو مینڈیٹ دیا تھا ہم نے اس سے بڑھ کر نتائج دیے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں اگلے انتخابات میں اس سے کہیں بڑھ کر مینڈیٹ ہمیں ملے گا۔انھوں نے کہا کہہم نے پاکستان بھر میں سب سے اچھا بلدیاتی نظام دیا ہے اور مقامی حکومتوں کو کا فی اور انتظامی اختیارات منتقل کر دیے ہیں جس سے صوبہ بھر میں ترقیاتی عمل شروع ہو چکا ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.