صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کا کٹار بند کے علاقے میں دوائیوں کی غیر قانونی فیکٹری پر چھاپہ
بائیوکیئر نیوٹرا سیوٹیکل کے نام سے فیکٹری میں ہربل ادویات غیر قانونی طور پر تیار کی جا رہی تھیں ادویات کی فیکٹریوں کے نام پر قتل گاہیں چلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا ئے گی ،خواجہ عمران نذیر
ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:29
(جاری ہے)
موقع پر گرفتار ہونے والے ایک ملازم عبداللہ نے بتایا کہ فیکٹری کا مالک پشاور کا رہنے والا ہے جو اپنے گھر گیا ہوا ہے۔صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فیکٹری میںغیر قانونی طور پر تمام ادویات تیار کی جا رہی تھیںاور یہ فیکٹری بلا لائسنس کام کر رہی تھی مزید برآں فیکٹری کے اندر ادویات سازی کا تمام پراسیس انتہائی ناقص اور حفظان صحت کے اصولوں کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت قانون کے مطابق رجسٹرڈ ادویہ ساز فیکٹریوں اور اعلیٰ معیار کی ادویات تیار کرنے والوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کر رہی ہے لیکن غیر قانونی،جعلی اور غیر معیاری ادویات تیار کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی اور ادویات کی فیکٹریوں کے نام پر قتل گاہیں چلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیرمعیاری اور جعلی ادویات تیار کرنے والوں کے بارے میں اطلاع دینے والوں کو دس لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اور اس کا نام بھی خفیہ رکھا جائے گا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹرز کی ٹیم جس میں شوکت وہاب،عمران سرفراز،طفیل محمود،کمال سکندر ،رحیم احمد ،رانا شاہد ظفر کو وزیر صحت نے شاباش دی ۔ چھاپہ مار ٹیم نے فیکٹری میں موجود خام مال اور تیار ادویات کا سٹاک قبضہ میں لے کر فیکٹری کو سر بمہر کردیامزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.